اپنی روح کو مطمئن کریں، معاشرے کو نہیں، عدنان صدیقی
سینئر اداکار نے ٹوئٹر پر کسی کتاب کی مختصر سی سطر شیئر کی، انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام کام دنیا کیلیے نہیں اپنی دلچسپی کیلیے کرنے چاہیئں۔
سینئر اداکار عدنان صدیقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کسی کتاب میں پڑھی ہوئی بات شیئر کی کہ اپنی روح کو مطمئن کریں، معاشرے کو نہیں۔
Read somewhere: satisfy your soul, not the society. Can’t agree more. All our pursuits should be driven by us, not the world. Not #logkiyakahengay
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) February 5, 2022
انہوں نے لکھا کہ اس بات سے بالکل اتفاق کرتا ہوں، ہمارے تمام کام اور کوششوں کی وجہ ہم خود ہونے چاہئیں، دنیا نہیں۔
عدنان صدیقی نے پاکستانی معاشرے میں رائج ایک اہم مسئلے کی طرف نشاندہی کی ہے کہ ہم اکثر دوسروں کو مرعوب کرنے کے لیے بہت سے ایسے کام کرتے ہیں جن میں ہماری اپنی کوئی دلچسپی نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھیے
شہوانیت دکھانے کےلئے بڑے بجٹ کی ضرورت نہیں، عشنا شاہ
بجلی، گیس اور پانی کی قلت سے عشنا شاہ بھی پریشان
عدنان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے تو ہم شوبز ہی کی بات کرلیتے ہیں، ضروری نہیں کہ آپ ہر وقت برینڈڈ ملبوسات اور اشیا سے لدے پھندے رہیں۔
ہالی ووڈ کے بڑے بڑے اداکار جیسا کہ کینو ریوز بہت سادہ طبیعت کے مالک ہیں، فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اکثر ایک ہی رنگ کی شرٹس پہنے نظر آتے ہیں۔
زندگی کا یہ اصول صرف لباس نہیں بلکہ ہر شعبے پر منطبق کیا جاسکتا ہے۔
آدمی وہ کام کرے جو کہ اس کی دلچسپی کا باعث ہو، دنیا کو خوش کرنے یا دھاک بٹھانے کے لیے کسی بھی سمت میں کوشش کرنا ایک لاحاصل دوڑ میں شامل کر دیتا ہے۔