فرحان اختر اور شیبانی داندیکر 21 فروری کو کورٹ میرج کریں گے

فرحان اختر اور شیبانی داندیکر 21 فروری کو کورٹ میرج کریں گے، جاوید اختر نے تصدیق کردی

بھارتی فلموں کے معروف اداکار اور پروڈیوسر فرحان اختر 21 فروری کو دوسری بار دُلہا بننے جارہے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی  مصنف اور اسکرین رائٹر جاوید اختر نے اپنے بیٹے فرحان اختر کی شادی کی تاریخ  طے ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عشنا شاہ این سی ایچ آر کی سینیٹری ورکرز کیلئے خدمات کی معترف

اداکارہ عائشہ عمر کو  ڈرائیور کی جانب سے خوبصورت تحفہ

جاوید اختر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ فرحان اور گلوکارہ و ماڈل شیبانی داندیکر 21 فروری کو کورٹ میرج کریں گے جس کے بعد ان کی شادی کی تقریب کھنڈالہ کے گھر میں منعقد کی جائے گی جس میں صرف خاندان کے چند لوگ  اور قریبی دوست شرکت کریں گے۔

جاوید اختر نے کہا کہ اور کرونا کے باعث شادی کی تقریب بڑے پیمانے پر منعقد نہیں کی جائے گی تاہم شادی کے دعوت نامے اب تک تقسیم نہیں ہوئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ خاندان میں ہر کوئی شیبانی کو پسند کرتا ہے، فرحان اور شیبانی کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shibani Dandekar (@shibanidandekar)

بھارتی میڈیا کے مطابق  فرحان اختراور  شیبانی داندیکر  کے درمیان قریبی دوستی کا آغا ز2018 میں ہوا تھا جس کے بعد دونوں ڈیٹ کرتے آرہے ہیں اور ایک دوسرے سے اظہار محبت بھی کرچکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shibani Dandekar (@shibanidandekar)

دونوں اداکار انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے آئے ہیں جبکہ ایک دوسرے کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دے چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر