عشنا شاہ این سی ایچ آر کی سینیٹری ورکرز کیلئے خدمات کی معترف

مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سینیٹری ورکرز کو کام کیلئے محفوظ حالات چاہئیں ان کے حقوق کا تحفظ ہماری زمہ داری ہے

اکثر و بیشتر اپنے بے باک خیالات اور انداز کے باعث تنقید کی زد میں رہنے والی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف ادکارہ عشناء شاہ نے گذشتہ سال سرگودھا کے لاری اڈا کے قریب زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے ہلاک ہونے والے مسیحی ورکرز کے ساتھ  دیگر سینیٹری ورکز کے حقوق کے تحفظ کے لیےاین سی ایچ آر کی کوششوں کو سراہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراداکارہ عشناء شاہ نے اپنا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے ، جس میں انھوں نے عوام سے نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس پاکستان (این سی ایچ آر)  کی جانب سے مسیحی خاکروبوں کے  کے حقوق کے تحفظ کیلئے تیار کی گئی دستاویزی فلم  دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ عشنا شاہ کو کیسے شوہر کی تلاش ہے؟

کبریٰ خان عشنا شاہ کیلئے چاہنے والے کی متلاشی

اپنے ویڈیو پیغام میں عشنا شاہ کا کہنا تھا کہ مسیحی سینیٹی ورکز کی حالت زار کیلئے اور عوام کی آنکھیں کھولنے کیلئے این سی ایچ آر کی تیار کردہ دستاویزی فلم ضرور دیکھیں جو فیصل  اور ندیم مسیح کی المناک موت پر مبنی ہے جو سرگودھا کے گٹر میں زہریلی گیسز کے باعث ہلاک ہوئے تھے۔

انھوں نے کہا کہ  مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سینیٹری ورکرز کو کام کیلئے محفوظ حالات چاہئیں ان کے حقوق کا تحفظ ہماری زمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ  انسانی حقوق کمشن پاکستان  ( ایچ آر سی پی ) 1987 سے قائم ایک آزاد ، جمہوری غیر منافع بخش تنظیم ہے جوملک میں انسانی حقوق کی قدیم تنظیموں میں سے ایک ہے۔ جو گذشتہ سال سرگودھا کے لاری اڈا کے قریب شمس ہسپتال کے پاس تیس فٹ گہرے گٹر کی ڈی سلٹنگ کے دوران زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے فیصل مسیح اور ندیم مسیح کی ہلاکت  کے  بعد مسیحی سینیٹری ورکرز  کے تحفظ کیلئے ایک آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ تحاریر