حسن شہریار یاسین اور ان کے تیار کردہ ملبوسات کی ووگ میگزین میں پذیرائی

پاکستانی فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین(ایچ ایس وائی) کی بڑی کامیابی۔عالمی شہرت یافتہ آن لائن فیشن میگزین ووگ نے  حسن شہریار یاسین اور ان کے تیار کردہ ملبوسات کواپنی اشاعت کا حصہ بنایا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان، مہرین سید اور عائشہ عمر نے ایچ ایس وائی کو بڑی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اپنی روح کو مطمئن کریں، معاشرے کو نہیں، عدنان صدیقی

عشنا شاہ این سی ایچ آر کی سینیٹری ورکرز کیلئے خدمات کی معترف

ایچ ایس وائی کے نام سے مشہور پاکستانی فیشن ڈیزائنر اور اداکار حسن شہریار یاسین نے  گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے  خوشخبری سنائی کہ عالمی شہرت یافتہ فیشن میگزین ووگ نے انہیں اور ان کے تیار کردہ ڈیزائن کو اپنی اشاعت میں جگہ دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hassan Sheheryar Yasin (@hassanhsy)

انہوں نے ووگ کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے ہمیشہ خوبصورت اور لازوال پاکستانی روایات کو عالمی برادری کےسامنے لانے کی کوشش کی ہے۔

پاکستانی اداکاراؤں  عائشہ عمر، ماہرہ خان،  اور مہرین سید نے بڑی کامیابی پر ایچ ایس وائی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بڑی خوشی کا اظہار کیا۔

متعلقہ تحاریر