علی ظفر کے پشتو گیت لاڑشا پیخاور کے یوٹیوب ناظرین 6کروڑ ہوگئے

گلوکار علی ظفر  نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ،علی ظفر کے پشتو گیت  لاڑشا پیخاور کے  یوٹیوب ناظرین 6کروڑ سے تجاوز کرگئے۔

علی ظفر نے ٹوئٹ کرکے مداحوں کو خوشخبری سنائی  جس پر ٹوئٹر صارفین  کی بڑی تعداد نے تعریفوں کے پل باندھ دیے جبکہ کئی صارفین نے گلوکار کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر اور سجاد علی کا انجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراج عقیدت

”استاد! عاطف کا گانا اچھا ہے لیکن علی ظفر کی ٹکر کا نہیں “

 

علی ظفر نے مشہور زمانہ پشتو گیت لاڑشا پیخاور کو ری مکس کرکے 22ستمبر کو ریلیز کیا تھا ۔گانے میں علی ظفر کے علاوہ پشتو گلوکارہ گل پانڑا نے بھی آواز کا جادو جگایا تھا۔

گزشتہ برس نومبر میں معروف اداکارہ ریما خان نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شیئر کی تھی جس میں پس منظر میں علی ظفر کا یہی نغمہ چل رہا تھا۔

علی ظفر موقع کی مناسبت سے گانے ریلیز کرتے ہیں، اس سے قبل وہ سندھ کے یوم ثقافت "سندھی ٹوپی اجرک ڈے” پر بھی "الّے منجھا ماڑ وڑا” نامی سندھی گانا گا کر مداحوں کو حیران کرچکے ہیں۔اس سے قبل علی نے رمضان، یوم مزدوراور کوہ پیما علی سدپارہ کی ناگہانی وفات پر گانے ریلیز کیے تھے۔

متعلقہ تحاریر