نادیہ حسین کو بے باک لباس پر پھر تنقید کا سامنا
تصاویر شیئر ہونے کے بعدسوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے بے باک لباس پر سخت تنقید کی ۔

پاکستان کی معروف اداکارہ وسپر ماڈل نادیہ حسین اکثر ہی اپنے بے باک لباس کے باعث تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں، نادیہ حسین ایک بار پھراپنے لباس کے باعث سوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔
گذشتہ روز پاکستان شوبز نس کی خبریں رکھنے والے "شوبزنیوز” کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے معروف اداکاروہ نادیہ حسین کی تصاویر شیئر کی گئیں جس میں سرخ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں، نادیہ حسین کی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا کہ پُروقار نادیہ خان حالیہ ہونے والی ایک تقریب میں۔
یہ بھی پڑھیے
نادیہ حسین کی نازیبا تصویر، پرستاروں نے تنقید کے نشتر چلادیئے
اداکارہ نادیہ حسین کا لائیو شو میں میزبان کو کرارا جواب، ویڈیو وائرل
Super gorgeous @NADIAHUSSAIN_NH spotted a recent event ❤️ pic.twitter.com/j67Vmb9rir
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) February 6, 2022
تصاویر میں اداکارہ نادیہ حسین اداکارہ جویریہ سعود کے ساتھ موجود ہیں اور انھوں نے سرخ رنگ کا ایک چست لبا س پہنا ہوا ہے ، اداکارہ نے بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان تصاویر کو شیئر کیا۔ تصاویر شیئر ہونے کے بعدسوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے بے باک لباس پر سخت تنقید کی۔
View this post on Instagram
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ نادیہ حسین اپنے بے باک لباس کے باعث تنقید کا نشانہ بن رہیں ہیں اس سے قبل سپرماڈل نادیہ حسین کی جانب سے نوجوان ماڈل سچل افضال کے ساتھ تصویر شیئر کی گئیں تھی ۔تصویر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان کے بے باک انداز میں تصویر پر سخت تنقید شروع کی ۔
نادیہ حسین ساتھی اداکار اور میزبان احسن خان کے شو” ٹائم آﺅٹ ود احسن خان” میں گئیں جہاں سے ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی تو متنازعہ لباس کی وجہ سے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بننا پڑا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نادیہ حسین کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کے دوران میزبان احسن خان سوال کرتے ہے کہ کیا کہنا چاہے گی آپ تنقید کرنے والوں کے لیے، میزبان کے جانب سے کیے جانے والے سوال کے جوب میں اداکارہ و ماڈل نادیہ اپنے غصے کو نہ روک سکیں اور اپنے مخالفین اور ناقدین کو اپنا جوتا اتار کر دکھادیا۔









