عامر لیاقت حسین نے 18سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی

شادی گزشتہ رات انجام پائی،دانیا شاہ کا تعلق لودھراں کے نجیب الطرفین سادات  خاندان سے ہے،عامر لیاقت حسین کی تصدیق

  معروف ٹی وی میزبان اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت  حسین نے18سالہ سیدہ دانیا شاہ سے تیسری شادی کرلی،عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ  سیدہ طوبیٰ انور نے  گزشتہ روز ہی خلع کیلیے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

عامر لیاقت حسین نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر ہینڈلز پر گزشتہ رات تیسری شادی  کرنے کی تصدیق کردی ۔عامر لیاقت حسین نے عروسی لباس میں ملبوس اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ   تصویر بھی شیئر کردی۔

یہ بھی پڑھیے

عامر لیاقت کی طوبیٰ عامر سے راہیں جدا؟

عامرلیاقت کی وینا ملک پر آن لائن ڈورے ڈالنے کی کوشش

طوبیٰ نے عامر لیاقت کی بشریٰ سے طلاق کرادی

عامر لیاقت نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ 18سالہ دانیا شاہ کا تعلق نجیب الطرفین سادات خاندان سے ہے۔ وہ سرائیکی ہیں اور لودھراں  جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی پیاری، دلکش ،سادہ اور ہردلعزیز ہیں۔

انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں  کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ  میں ابھی تاریک راہ سے گزرا ہوں  جو کہ غلط موڑ تھا۔

عامر لیاقت نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا  ہے کہ  میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویاآسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی، افواہوں ، بدگمانیوں، غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں، کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں۔

 

 

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیا شاہ نے انسٹاگرام آئی ڈی پر اپنا نام تبدیل کرکے دانیا عامر کرلیا۔ انہوں نے بیوٹی پارلر میں تیاری کی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ رات کاشیز بیوٹی پارلر نے مجھے دلہن بنایا، یہ بہت خاص موقع تھا، میرے شوہر بچپن سے میرے آئیڈیل تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @syedadaniaaamir

دانیا شاہ نے شادی کے بعد اپنے نئے گھر کی وڈیو بھی انسٹاگرام پر اپ لوڈ کردی۔ وڈیو میں عامر لیاقت کو نئی نویلی دلہن کے پہلو میں نیند کے مزے لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @syedadaniaaamir

ذرائع کے مطابق عامر لیاقت  کی دانیا شاہ سے ملاقات بول ٹی وی کے سیٹ پر ہوئی جہاں عامر لیاقت ایک شو کی میزبانی کررہے ہیں، دانیا شاہ اپنی ٹک ٹاک آئی ڈی پربول ٹی وی کے سیٹ کی وڈیوز بھی شیئر کرچکی ہیں۔

@syedadaniashahdani #😍😍😊😊😇 ♬ original sound – #SyedaDaniaShah

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے گزشتہ روز ہی ٹوئٹر پر جاری کردہ تحریری بیان میں خلع کیلیے عدالت سے رجوع کرنے کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے لکھا تھا  کہ  میں بوجھل دل  کے ساتھ لوگوں کو اپنی زندگی میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرنا چاہتی ہوں۔ میرے اہلخانہ اور قریبی دوست پہلے ہی اس بات سے آگاہ ہیں کہ مجھے علیحدگی اختیار کیے ہوئے 14 ماہ گزر چکے ہیں۔ اس دوران مصالحت  کی کوئی امید نظر نہیں آرہی تھی لہٰذا  مجھے عدالت سے خلع لینے کا انتخاب کرنا پڑا۔

سیدہ طوبیٰ انور نے مزید لکھا کہ میں اظہار نہیں کرسکتی کہ یہ  کتنا مشکل تھا لیکن مجھے اللہ اور اسکے منصوبوں پر بھروسہ ہے۔ انہوں نے سب سے اپیل کی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ان کے فیصلے کا احترام کیا جائے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والےصحافی عظمت رحمانی نے دعویٰ کیا ہے کہ سیدہ طوبیٰ انوار اور عامر لیاقت کے مابین مسائل بڑھنے کی وجہ مبینہ طور پر نشے میں مبتلا ہونا اور خواتین کی جانب حد سے زیادہ میلان تھا۔

متعلقہ تحاریر