حیا سے آپ کا کیا تعلق؟ فریال محمود پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
صارفین کا کہنا ہے کہ جس انداز کے لباس آپ زیب تک کرتی ہیں آپ کا حیاسے کیا تعلق ؟

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی بے باک اداکارہ فریال محمود جو اکثراپنے قابل اعتراض لباس کے باعث سوشل میڈیا پر تنقیدکا سامنا کرتی رہتی ہیں انھوں نے گذشتہ روز اپنے نے ڈرامہ سیریل "حیا” کے حوالے سےبتایا ہے کہ جلد ایک منفرد ڈرامہ دیکھنے کو ملے گا۔
پاکستان کی بے باک معروف اداکارہ فریال محمود نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انھوں نے بلیو رنگ کی جینز کی جیکٹ پہنی ہوئی ہے ، وڈیوکےساتھ انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’’حیا‘‘ ، اپنے نئے ڈرامہ سیرل ’’حیا‘‘ کے حوالےسے انھوں نے بتایا کہ بہت جلد ایک نیا اور منفرد ڈرامہ دیکھنے کو ملے گا۔
یہ بھی پڑھیے
بےباک اداکارہ فریال محمود کی تصاویر وائرل، تنقید کے بجائے تعریف کی گئی
ادکارہ فریال محمودکا بولڈ فوٹو شوٹ، مداحوں کی تنقید کے بجائے تعریف
View this post on Instagram
View this post on Instagram
اداکارہ کی جانب سے حیا کے حوالے سےبات کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑھے ہاتھوں لیا ، صارفین کا کہنا ہے کہ جس انداز کے لباس آپ زیب تک کرتی ہیں آپ کا حیاسے کیا تعلق ؟ ایک صارف نے لکھا کہ آپ کو تو اس لفظ کو استعمال بھی نہیں کرنا چاہئے۔
اداکارہ فریال محمود اپنے بولڈ فوٹو شوٹ کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں اور اس وجہ سے اکثر ہی سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں ، ان کے بے باک فوٹو شوٹ پر صارفین شدید تنقید کرتے رہتے ہیں تاہم اداکارہ کی جانب سے اس پر کبھی کوئی ردعمل نہیں دیا جاتا ، حالیہ چند روز قبل ہی فریال محمود نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انھوں نے زرد رنگ کا گھاگھرا اور اورنج رنگ کی چولی پہنی ہوئی ہے جو روایتی چولی سے مختصر ہے ، سوشل میڈیا صارفین نے ان کی اس پوسٹ پر بھی شدید تنقید کی تھی ۔
واضح رہے کہ اداکارہ فریال محمود فریال محمود اداکاری کے ساتھ ساتھ رقص پر بھی مہارت رکھتی ہیں سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ کی ڈانس ویڈیوز کے خوب چرچے ہیں ، وہ اپنی ان ویڈیوز میں اتنی خوبصورتی سے ڈانس کرتی ہیں کہ مداح کیا ناقدین بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔ انھوں نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں تاہم ان کے معروف ڈراموں میں داسی، لال عشق، باباجانی اور عنایہ شامل ہیں









