گلوکارہ ایڈیل نے برٹ کا میلہ لوٹ لیا،3 ایوارڈز لے اڑیں

برطانوی گلوکارہ ایڈیل نے برٹ ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا۔ایڈیل نے ایک نہیں دو نہیں بلکہ تین تین   ایوارڈ  اپنے نام کرلیے۔گلوکارہ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

برٹ ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب  منگل کی رات  لندن کے O2ایرینا ممیں منعقد ہوئی۔اس موقع پر گلوکارہ ایڈیل نے براہ راست پرفارمنس بھی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیے

امرتا سنگھ کی 64 ویں سالگرہ، سارہ علی نے اپنی اور ماں تصاویر شیئر کردیں

حدیقہ کیانی اور مہوش حیات ایکسرسائز کے بعد کیسی نظر آتی ہیں

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گلوکارہ ایڈیل  کو برطانیہ کے معروف میوزک ایوارڈز  میں سال کی بہترین فنکار ہ قرار دیا گیا ،البم آف دی ایئر کا ایوارڈ ایڈیل کے البم  30  کے نام رہا  جبکہ  ان کے گانے”ایزی آن می“کو سال کے بہترین گانے کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

گلوکارہ نےالبم آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے بیٹے اینجلو اور سابقہ شوہر سائمن کونیکی  کے نام کردیا ،یاد رہے کہ ایڈیل کا  البم 30ان کی شادی  کی ناکامی پر بنایا گیاتھا۔

اس موقع پر گلوکارہ نے کہاکہ یہ البم صرف میرا نہیں بلکہ ہم سب کے سفر پر مشتمل تھا ،مجھے فخر ہے کہ میں اپنے سازوں  سے جڑی رہی اور البم ریلیز کرنے میں کامیاب رہی جو میرے لیے ذاتی نوعیت کا تھا کیونکہ اب بہت سے لوگ اس طرح کی چیزیں نہیں کرتے۔

ایڈیل نے اپنے آبائی شہر  لندن کے سامعین کو پیانو پر بیٹھ کراپنے گانے ”آئی ڈرنک وائن“سے محظوظ کیا ۔ واضح رہے کہ  اڈیل نے گزشتہ ماہ اپنے بینڈ کے ارکا ن کے کرونا میں مبتلا ہونے کے باعث لاس ویگاس میں طے شدہ کنسرٹس  آخری وقت میں ملتوی کردیے تھے۔

متعلقہ تحاریر