دبئی: کوکا کولا ایرینا میں کنسرٹ سے پہلے عاطف اسلم کی جیمنگ
"جل" سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے عاطف اسلم آج کل متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی منفرد آواز کی وجہ سے مقبول گلوکار عاطف اسلم آج دبئی کے کوکا کولا ایرینا میں شائقین کو مسحور کرنے کے لیے تیار ہیں۔ عاطف اسلم نے کنسرٹ سے پہلے پریکٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔
کہا جاتا ہے کہ فن کی کسی بھی شکل میں ہو اگر فنکار اس کو دل و جان سے اختیار کرتا ہے تو پھر وہ آنے والی نسلوں تک اپنی پہچان بنا لیتا ہے ایسا ہی معاملہ 38 سالہ پاکستانی گلوکارعاطف کا ہے، جنہوں نے تقریبا دو دہائیوں تک اپنی مسحور کن آواز سے پاکستان ہی نہیں بلکہ سرحد پار بھارت میں بھی راج کیا ہے ، 2003 میں اپنی پہلی ویڈو "جل” سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے گلوکارعاطف اسلم آج کل متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ہیں جہاں وہ آج رات کوکا کولا ایرینا میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ پرفارم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
ڈرامہ سنگ ماہ میں عاطف اسلم اور کبریٰ خان کی جوڑی ناظرین کو بھاگئی
عاطف اسلم تہذیب و شائستگی کا عملی نمونہ ہیں
View this post on Instagram
گلوکار عاطف اسلم نے سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے کنسرٹ سے قبل پریکٹس کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ گذشتہ سال گلوکار کے نئے گانے ’ایک رات‘ کی آڈیو ریلیز کی گئی تھی جو مارکیٹ میں آتے ہی چھا گئی۔









