ایف آئی اے کو دیکھ لوں گی، حریم شاہ نے آڈیو ٹیپ لیک کردی

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں ابھی میڈیا بلاتی ہوں اور دیکھ لوں گی ایف آئی اے کو بھی ۔

پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک آڈیو ٹیپ لیک کردی ہے جس میں انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی اے ان کے ٹریول ایجنٹ کو کال کر کے دھمکا رہی ہے۔

چند روز قبل غیر ملکی کرنسی کی ویڈیو کے باعث   پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحقیقات  کا سامنا کرنے والی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے گذشتہ روز ایک آڈیو کال لیک کی ہے جس میں ایک شخص جو غالبا ان کا ٹریول ایجنٹ ہےاس کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اس کو کسی نے حریم شاہ کے ٹکٹ کو کینسل کرنے کا کہاہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹک ٹاکر حریم شاہ بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئیں

منی لانڈرنگ کیس : حریم شاہ اپنے وکیل کا نام سامنے لے آئیں

ایجنٹ کی بات پر حریم شاہ کا کہنا تھا جب  مجھے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے اجازت دی ہے کہ میں جب چاہوں پاکستان آسکتی ہوں تو ایف آئی اے کیسے میرے ٹریول ایجنٹ کو کال کر کے دباؤ ڈال سکتی ہے ؟

کال میں سنا جاسکتا ہے کہ ٹریول ایجنٹ اپنی بات   کو ثابت کرنےمیں کامیاب نہیں ہوپارہا ہے جس کی وجہ سے وہ مختلف بیانات دے رہا ہے جس سے ظاہر ہورہا ہے کہ  وہ یہ کال کسی دباؤ میں کررہا ہے۔

ٹک ٹاکر کی جانب سے اصرار کرنے پر ٹریول ایجنٹ کا کہنا تھا کہ اس کو ایف آئی اے کی جانب سے کال آئی تھی اور ہدایت دی گئیں تھی کہ حریم شاہ کے ٹکٹ  کو کارآمد نہیں کیا جائے گا جس پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں ابھی میڈیا بلاتی ہوں اور دیکھ لوں گی ایف آئی اے کو بھی ۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار نے  اپنے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو اور انکوائری کی خبروں کے بعد  اپنے اوپر لگنے والے منی لانڈرنگ کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مجھ پر منی لانڈرنگ کا الزام لگا، نہ میں نے منی لانڈرنگ کی نہ مجھے منی لانڈرنگ کے بارے میں اتنی معلومات تھیں۔

بس مذاق میں ایک ویڈیو بنائی تھی، میں اپنے بھائی کے دفتر میں آئی تھی تو کچھ رقم پڑی ہوئی تھی، تو اُن کی اجازت سے میں نے وہ ویڈیو بنائی۔‘ اُنھوں نے کہا کہ ’وہ رقم بھی غیر قانونی نہیں تھی جبکہ ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی چند دن قبل غیر ملکی کرنسی کے ساتھ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے اسے انٹرنیٹ پر ’ریاستی اداروں اور حکومتِ پاکستان کی تضحیک اور ہتک‘ کا عمل قرار دیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر