فیروز خان کے گھر ننھی پری کی آمد

ٹیلنٹڈ سلیبرٹی فیروز خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹیٹس شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جن کا نام 'فاطمہ خان' رکھا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار فیروز خان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹیٹس شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر ‘فاطمہ خان’ کی آمد ہوئی ہے۔

فیروز خان اور علیزے خان کی شادی مارچ 2018 میں ہوئی تھی، مئی 2019 میں ان کے یہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی جن کا نام محمد سلطان خان رکھا گیا تھا۔

فیروز خان نہ صرف اپنی اداکاری کی وجہ سے مقبول ہیں بلکہ ان کا منفرد انداز فکر بھی نوجوانوں کو بہت متاثر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آسٹریلوی کپتان جیت کی خوشی میں مسلمان ساتھی کو نہیں بھولے

پریانکا چوپڑا کا کردار بخوشی ادا کروں گی، ہرناز سندھو

کچھ عرصے قبل انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ کر فیشن ڈیزائننگ کا اعلان کیا تھا لیکن وہ زیادہ عرصہ کیمرے سے دور نہ رہ سکے۔

مگر اب بھی ان کی نوجوانوں اور دیگر عوام میں مقبولیت برقرار ہے۔

متعلقہ تحاریر