کشمیر بیٹس سیزن 5 کیلئے عائشہ عمر کے گانے کا ٹیزر جاری

کشمیر بیٹس آفیشل میں عمران عباس، احسن خان، زارا نور عباس، فریال محمود اور ژالے سرحدی،سمیت دیگر فنکار گلوکاری کرچکے ہیں ۔

پاکستان میں کوک اسٹوڈیوز نے میوزک کا ایک نیا مزاج متعارف کرایا ہے جس کے باعث پاکستان سمیت سرحد پار تک موسیقی کے شائقین کو عمدہ معیار کا بہترین میوزک سننے کو مل رہا ہے  تاہم موسیقی  کی ترقی میں صرف کوک اسٹوڈیوز ہی نہیں ہے بلکہ ‘کشمیر بیٹس’ اور ‘بسکونی میوزک’ نے  بھی اپنا کردار اداکیا ہے ۔،

رواں برس شروع ہونے والے پروگرام ‘کشمیر بیٹس’ کی وجہ مقبولیت میں اہم کردار  نامور اداکاروں اور اداکاراؤں کابھی ہے جنہوں نے اس پروگرام میں گلوکاری کی جن میں عمران عباس، احسن خان، زارا نور عباس، فریال محمود اور ژالے سرحدی،سمیت دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فرحان سعید کی ‘کوک اسٹوڈیو سیزن 14’ کے گانے ’پسوڑی‘ کی تعریف

کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر ذوالفقار علی کو نرملا مگھانی کا قانونی نوٹس موصول

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

گذشتہ روز پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ  انسٹاگرام پر  چند سیکنڈز پر مشتمل اپنے گانے کا ایک مختصر ٹیزر شیئر کیا ، ویڈیو کے ساتھ انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ  کشمیربیٹس  آفیشل  کے پہلے سیزن کے شروع ہونے میں پانچ دن باقی ہیں۔ کشمیربیٹس آفیشل میں دیگر اداکاروں کی طرح عائشہ عمر کا بھی نیاں گانے آنےوالا ہے جس کا ٹیزر انھوں نے  جاری کیا ہے۔

واضح رہے عائشہ عمر  پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ ہے جو اپنے نت نئے اندازوں اور سیرو سیاحت  سے اپنے مداحوں کو محظوظ کرتی رہتی ہیں  اور سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر متحرک رہتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر