سونیا حسین نئی فلم میں باکسر بنیں گی

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نئی فلم 'دادل' سائن کرلی ہے جس میں وہ حیا بلوچ کا کردار ادا کریں گی۔

اداکارہ سونیا حسین نئی فلم میں باکسر کا کردار ادا کریں گی، انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی فلم کے متعلق پوسٹ شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

سونیا حسین نے فلم کا ایک ڈائیلاگ کیپشن میں لکھا کہ ‘بس سکون کا زندگی گزارنا اے تو دو باتیں اپنا دماغ میں اچھی طرح بٹھا لو’۔

یہ بھی پڑھیے

زارا نور عباس نے ڈرامہ سیریل ‘بادشاہ بیگم’کا ٹیزر جاری کردیا

ڈرامہ سنگ ماہ میں عاطف اسلم اور کبریٰ خان کی جوڑی ناظرین کو بھاگئی

‘ایک یہ کہ پورا دادل میں کسی بلوچ سے پنگا نہیں لینا، دوسری یہ کہ خاص کر کے جب وہ بلوچ ایک عورت ہو’۔

سونیا حسین نے بتایا کہ وہ فلم میں حیا بلوچ کا کردار ادا کریں گی، انہوں نے نئی فلم دادل سائن کر لی ہے۔

اس سے قبل باکسنگ کرنے والی پاکستانی خواتین پر ایک مختصر دورانیے کی فلم 2016 میں بنی تھی۔

متعلقہ تحاریر