میری نزاکت پھولوں جیسے نہیں بلکہ تباہ کن بم جیسی ہے ،آمنہ الیاس
آمنہ الیاس اپنے بے باک انداز بیانات اور تصاویر کے حوالے سے اکثر ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں

بے باک بیانات، ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر متعدد بار تنقید کا سامنا کرنے والی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کاکہنا ہے کہ ان کی نزاکت پھولوں جیسی نہیں بلکہ تباہ کن بم جیسی ہے
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب ویڈیو زاینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ سیاہ رنگ کے ٹاپ اور سیاہ ٹراؤزر میں ملبوس ہیں تصویر کے ساتھ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ان کی نزاکت پھولوں جیسی نہیں بلکہ تباہ کن بم جیسی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ آمنہ الیاس فلمی انٹری چاہتی تھیں!
ماڈل آمنہ الیاس کے بولڈ فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے
View this post on Instagram
اداکارہ آمنہ الیاس اپنے بے باک انداز بیانات اور تصاویر کے حوالے سے اکثر ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں تاہم انھوں نے اپنے مداحوں کی جانب سے تنقید پر ردعمل دینے سے گریز کیا ہے حالیہ ہی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر سرخ لباس میں کرائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں، جن پر مداح ان سے سخت ناراض دکھائی دیے۔ ماڈل و اداکارہ نے اپنی تین تصاویر شیئر کیں، جن میں ان کے انداز پر لوگوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔









