عالیہ گھر میں بھی گنگو بائی کے انداز میں بات کرنے  لگی ہے، رنبیر کپور کا شکوہ

عالیہ بھٹ نے  اپنے کردار کو خود پر اس طرح طاری کرلیا ہے کہ وہ  بالکل کسی ڈان کی طرح برتاؤ کررہی ہے

ادکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ فلم گنگو بائی کاٹھیاوڑی کے کردار میں عالیہ بھٹ نے خود کو اس طرح طاری کرلیا ہے کہ وہ اب گھر  میں بھی گہرے گجراتی اور  مہاراشٹری لہجے میں بات کرتی ہے اس کا برتاؤ بالکل کسی ڈان جیسا ہوگیا ہے ۔

بالی وڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ ریلیز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہو گئی تھی اور اب  انکشاف ہوا ہے کہ  اس فلم میں ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کا کردار اداکرنے والی عالیہ بھٹ نے  اپنے کردار کو خود پر اس طرح طاری کرلیا ہے کہ وہ  بالکل کسی ڈان کی طرح برتاؤ کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عالیہ بھٹ بھی ساس کی طرح شادی کے بعد اداکاری چھوڑ دیں گی؟

عالیہ بھٹ کے لہنگے کو لات مارنا رنبیر کو مہنگا پڑگیا

برلن فلم فیسٹیول میں گنگوبائی کاٹھیواڑی کی آفیشل اسکریننگ سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے، ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے بتایا کہ عالیہ نے اس کردار کے لیے خود کو کس طرح تبدیل کرلیا ہے اور اب وہ  گجراتی اور مہاراشٹری لہجے میں بات کررہی ہے اس کا انداز بالکل کسی ڈان جیسا ہے اور اس بات سے ان کے منگیتر رنبیر کپور بالکل خوش نہیں ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ عالیہ بھٹ ایک بہت اچھی ڈانسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین اداکارہ ہے  جو اپنے کردار کو اپنے اوپر طاری کرکے اس کے ساتھ مکمل انصاف کرتی ہے ،  گنگوبائی کاٹھیاواڑی  کے کردارکو جس طرح اس نے نبھایا ہے اس فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر  اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کتنی بہترین اداکاری کررہی ہے ۔

واضح رہے کہ  حسین زیدی کی کتاب ’مافیا کوئیز آف ممبئی‘ پر بنائی گئی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ ریلیز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہو گئی ہے کیونکہ گنگو بائی کے خاندان نے اس پر عدالت سے حکم امتناع حاصل کر لیا ہے۔ گنگو بائی کے گود لیے بچوں کے وکیل کا کہنا ہے کہ ’کوئی نہیں چاہتا کہ اس کی ماں کو ایک بازاری عورت کے روپ میں دکھایا جائے، یہ کسی کے کردار پر حملہ ہے۔‘ خاندان کا الزام ہے کہ ’اس فلم میں ہماری ماں کو ایک سماجی کارکن سے طوائف بنا دیا گیا ہے۔‘

متعلقہ تحاریر