میرے دن کا آغاز ہی میوزک سے ہوتاہے، بلال مقصود
بلال مقصود نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنےپیانوں پر ایک دھن بجارہے ہیں

پاکستان میں انتہائی مقبول بینڈ سٹرنگز کے بلال مقصود کا کہنا ہے کہ میرے دل کا آغاز میوزک سے ہوتا ہے میں صبح اٹھتے ہی اپنے پیانوں پر نئی دھنیں بجاتا ہوں۔
پاکستان میں پاپ گلوکاری کو متعارف کرانے والوں میں سے ایک نمایا نام ا سٹرنگز بینڈ ہے جس کے پیش کئے گئے تقریبا تمام ہی گانے مداحوں نے بے حد پسند کئے، اسٹرنگز کے بلال مقصود نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویڈیوز اور فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنےپیانوں پر ایک دھن بجارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عالمگیر نے بلال مقصود کے ساتھ البیلا راہی گاکر محفل لوٹ لی
رومن انگلش میں”ڑ“کیلیے کیا استعمال کیا جائے؟ بلال مقصود پریشان
View this post on Instagram
ویڈیو کے ساتھ انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ میری ہر صبح کا آغاز اسی طرح ہوتا ہے ، میں اپنے پیانوں پر اپنے خیالات لاتا ہوں انھیں ریکارڈ کرتا ہوں اور محفوظ کرلیتا ہوں ، ان میں سے کچھ معروف ہوجاتے ہیں کچھ میرا مزید تعارف بن جاتے ہیں اور بعض طویل عرصے تک صرف میرے فون میں رہتے ہیں ۔ ان کا کیا بنے گا یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال 33 برس تک اپنے مداحوں کو یادگارگانے دینے والے بینڈ اسٹرنگز اپنے میوزیکل بینڈ کے خاتمے کا اعلان کرکے اپنے لاکھوں مداحوں کو اداس چھوڑ دیا تھا ۔ کالج کے چار دوستوں بلال مقصود، فیصل کپاڈیا، رفیق وزیر اور کریم بشیر سے شروع ہونے والے اس بینڈ کو اپنے آغاز سے ہی اپنے پہلے گانے’سر کیے یہ پہاڑ‘ سے شہرت حاصل ہوئی اس گانے کی ویڈیو بلال مقصود نے خود ہی ڈائریکٹ کی اور پاپ میوزک کی پاکستان میں مقبولیت کے باعث 90 کی دہائی میں اس گانے کو کافی سراہا گیا۔









