عالمگیر نے بلال مقصود کے ساتھ البیلا راہی گاکر محفل لوٹ لی

پاکستان میں پاپ میوزک کے بانی عظیم گلوکار عالمگیر نے گلوکار،موسیقار اور گٹارسٹ بلال مقصود کے ساتھ اپنا مشہور زمانہ گیت البیلا راہی گاکر نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں منعقدہ محفل کو چار چاند لگادیے۔

بلال مقصود نے پیر کی شام نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) کی ایک تقریب کے دوران عالمگیر کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے

خواب پورا ہوا ، اداکارہ سونیا حسین اپنے گھر کی مالکن بن گئیں

عالیہ بھٹ بھی ساس کی طرح شادی کے بعد اداکاری چھوڑ دیں گی؟

بلال مقصود نے انسٹاگرام پر اپنی پرفارمنس کی مسحور کن ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  اپنے آئیڈیل، ہمارے پاپ آئیکون عالمگیر کو عاجزانہ خراج تحسین پیش کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے!!

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood)

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنا اور آپ کے ساتھ گانا ایک خواب پورا کرنے جیسا تھا! اس تقریب کے انعقاد کے لیے  ناپا شکریہ۔ جنید زبیری نے اچھا کیا!۔

بلال مقصود نے گانے کی شروعات خود کی اور  پھر درمیان میں عالمگیر کو اسٹیج پر مدعو کیا ۔ سینئر گلوکار نے بلال مقصود کی دعوت قبول کرلی اور اسٹیج پر آکر بلال مقصود کے ساتھ اپنے یادگار گیت کے بول گنگنائے۔

واضح رہے کہ  عالمگیر حق جنہیں  صرف عالمگیر کے نام سے جانا جاتا ہے پاکستانی گلوکار، نغمہ نگار، گٹارسٹ اور پاکستان میں پاپ میوزک کے علمبرداروں میں سے ایک ہیں۔ انہیں پاکستان میں پاپ میوزک  کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر