منی ایچر اسکلپچر آرٹسٹ نے شہزاد رائے کا شاندار مجسمہ بناڈالا

منی ایچر اسکلپچر آرٹسٹ نے گلوکار شہزاد رائے کا مجسمہ بناڈالا جسے دیکھ کر شہزاد رائے بھی دنگ رہ گئے اور تعریف کیے بنا نہیں رہ سکے۔
گلوکار شہزاد رائے نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بھی منی ایچرآرٹ کا نمونہ شیئر کردیا۔گلورشہزاد رائے نے منی ایچر اسکلپچر آرٹسٹ عدیل کو مخاطب کرتے ہوئے اس کا شکریہ بھی اداکیا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
آرمی چیف کی شہزاد رائے کی تعلیم کے لیے کاوشوں کی تعریف
شہزاد رائے نے ہنزہ کےمحروم بچوں کی خواہش پوری کردی
شہزاد رائے پاکستان میں تعلیم کے فروغ بالخصوص بچیوں کو تعلیم کا حق دلوانے کیلیے خاصے سرگرم رہتے ہیں۔ ان کی سرپرستی میں چلنے والی غیر سرکاری تنظیم زندگی ٹرسٹ نے کراچی میں کئی سرکاری اسکولوں کو گود لے رکھا ہے۔ ان اسکولوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔
View this post on Instagram
شہزاد رائے تعلیم کے شعبے میں خدمات انجام دینے کے علاوہ مقامی ٹیلنٹ بھی دنیا کے سامنے لاتے رہتے ہیں ۔یاد رہے اس سے قبل شہزاد رائے نے دنیا کوہنزہ کے ہونہار موسیقار بچوں سے متعارف کروایا تھا جو ٹین اور پلاسٹک کے ڈبوں کی مدد سے شاندار دھنیں ترتیب دیتے تھے۔شہزاد رائے نے سوشل میڈیا صارفین سے ان بچوں کو ڈھونڈنے میں مدد کی اپیل کی تھی بعدازاں شہزاد رائے نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے ان بچوں کو آلات موسیقی کا تحفہ بھی بھجوایا تھا۔
View this post on Instagram
شہزاد رائے نے گزشتہ دنوں بچیوں اور بچوں کے درمیان رسہ کشی کے مقابلے کی ایک وڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں لڑکیوں نے لڑکوں کو چاروں خانے چت کردیا تھا۔شہزاد رائے نے اس وڈیو کے ساتھ گرل پاور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ دل خوش کردیا۔









