حرا مانی نے بھی فلم ’عشرت:میڈ ان چائنا‘کا ٹیزرشیئر کردیا

ہنسی مذاق، ڈانس، ایکشن اور تھرل سے بھرپور کامیڈی فلم کو رواں سال 3 مارچ کو سنیما گھروں میں پیش کیا جائے گا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی  نے اپنے شوہر مانی کی  کامیڈی فلم’عشرت:میڈ ان چائنا‘کا ایک اور ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے سماجی رابطوں کی ویڈیو زاینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کی کامیڈی فلم’عشرت:میڈ ان چائنا‘ کا ایک اور ٹیزر شیئر کیا جس میں ان کے شوہر مانی بطور اداکار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سارہ لورین نے نئی فلم عشرت میڈ ان چائنہ کا ٹیزر شیئر کردیا

ماہرہ خان کی ویب سیریز”بارہواں کھلاڑی “ کا ٹریلر جاری

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

ہنسی مذاق، ڈانس، ایکشن اور تھرل سے بھرپور کامیڈی فلم  کی ریلیز کے حوالے سے فلم کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے گذشتہ ہفتے ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر فلم کا ٹریلر ریلیز کیا تھا جس کے مطابق فلم کو رواں سال 3 مارچ کو سنیما گھروں میں پیش کیا جائے گا ۔

اس سے قبل مونا لیزا حسین کے نام سے مشہور پاکستان معروف اداکارہ اور ماڈل سارہ لورین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے پاکستانی ایکشن کامیڈی فلم عشرت:میڈ ان چائنا کا ٹیزر شیئر  تھا تاہم اس وقت تک فلم کی ریلیز کے حوالے سےتاریخ کا تعین نہیں ہوا تھا ۔

متعلقہ تحاریر