بے باک انداز پر حمائمہ ملک ایک بار پھر تنقید کی زد میں
، تصویر کے ساتھ انھوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ کافی سے لطف اندوز ہوا جائے

آئے روز نت نئےتنازعات کا شکار رہنے والی پاکستان کی معروف ماڈل و بے باک اداکارہ حمائمہ ملک کی ایک اور بولڈ تصویر وائرل ،کسی نے ان کے انداز کو پسند کیا تو کسی نے ان پر تنقید کی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور 34 سالہ بے باک ماڈل حمائمہ ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ممکناء طورپر کسی کافی شاپ میں بیٹھی ہیں، تصویر کے ساتھ انھوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ کافی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
حمائمہ ملک نے حجاب لینے کا فیصلہ کرلیا؟
حمائمہ ملک نے مسا کلی کا روپ دھار لیا
View this post on Instagram
تصویر میں اداکارہ نے نارنجی رنگ کا ہڈی اور گرے رنگ کا ٹراؤزر پہنا ہوا ہے اور ان کے سامنے میز پر کافی کا کپ رکھاہوا ہے ۔ تصویر شیئر کرتے ہی سیکڑوں مداحوں نے اس تصویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ بعض نے ان کے بیٹھنے کے انداز پر تنقید کی ۔
واضح رہے کہ حمائمہ ملک اس سے قبل بھی اپنے بے باک انداز اور تصاویر کے باعث تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں حالیہ ہی حمائمہ ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سابق اداکارہ نور بخاری کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جس میں دونوں اداکارائیں حجاب پہنے دکھائی دیں۔ حمائمہ نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ زندگی میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو آپ سے کسی قسم کی توقع نہیں رکھتے ہیں لیکن آپ کا اچھا چاہتے ہیں نور اُن میں سے ایک ہیں۔









