لاہور قلندرز کیلیے مہک اسلم کا نذرانہ، نیا ترانہ

گلوکارہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور نے مجھے بہت کچھ دیا، لاہوریوں نے ثابت کیا کہ وہ بہترین شائقین اور لاہور قلندرز بہترین ٹیم ہے۔

کوک اسٹوڈیو اور نیسکیفے بیسمنٹ میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی مہک علی نے پی ایس ایل 7 کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے لیے نیا ترانہ گایا ہے۔

مہک علی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کو خراج تحسین کے لیے یہ گانا پیش کرتی ہوں کیونکہ لاہور نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

"وطن کی مٹی گواہ رہنا” یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا ترانہ

عاصم اظہر کی ڈیبیو البم، پہلا گانا 28 فروری کو ریلیز ہوگا

انہوں نے کہا کہ لاہوریوں نے ثابت کیا کہ وہ بہترین شائقین ہیں اور لاہور قلندرز نے ثابت کیا کہ وہ بہترین ٹیم ہے۔

اس گانے کے بول علی زریون نے لکھے ہیں جبکہ اس کا دورانیہ دو منٹ بیس سیکنڈ ہے۔

متعلقہ تحاریر