آمنہ الیاس کی نیم عریاں تصویر، مداحوں کی شدید تنقید
آمنہ الیاس نے جو تصویر شیئر کی جس میں انھوں نے انتہائی غیر مناسب لباس پہنا ہوا تھا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے نامناسب لباس میں تصویر شیئر کی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی ، ایک صارف کا کہنا ہے کہ یہ بھول گئی ہیں کہ یہ ہالی وڈ میں نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ اور ماڈال آمنہ الیاس نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویڈیو اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی جس میں انھوں نے انتہائی غیر مناسب لباس پہنا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
میری نزاکت پھولوں جیسے نہیں بلکہ تباہ کن بم جیسی ہے ،آمنہ الیاس
ماڈل آمنہ الیاس کے بولڈ فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے
تصویر کے ساتھ کیپشن میں انھوں نے ہیش ٹیگ کولمبو کا استعمال کیا جس کے واضح ہورہا ہے کہ یہ تصویر سری لنکا کے شہر کولبو کی ہے، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے بیکینی کو زیب تن کی ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ اپنے بے باک لباس کی وجہ سے کئی مرتبہ تنقید کا سامنا کرتی رہی ہیں تاہم انھوں نے اس حوالے سے کبھی وضاحت نہیں دی ، چند روز قبل انھوں نے سرخ رنگ کے لباس میں ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ان کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین نے بے حد تنقید کی تھی ۔