پاؤری گرل دنانیر مبین بھی پختون پارٹی گرل کی فین بن گئیں
دنا نیر کے ہی انداز میں کہتی ہے،’یہ میں ہوں، یہ میرا باپ ہے یا ہمارے باپ کی پاؤری ہو رہی ہے‘،

گذشتہ سال پاؤری گرل کی مختصر ترین ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی دنانیر مبین کا نام اب کوئی غیر معروف نام نہیں ہے ان کے نام سے پاکستان تو پاکستان پڑوسی ملک بھی واقف ہے، ان کی بنائی گئی ویڈیو کو کھلاڑیوں اور بالی وڈ کے ستاروں نے بھی اپنے اندازمیں دوبارہ بنایا لیکن یہاں ایک اور ننھی اسٹار ہے جس نے دنانیر کو ان کی ہی ویڈیو کو نئے انداز میں بنانے پر مجبور کردیا ہے۔
دنانیر کی گزشتہ سال کی وائرل ویڈیو ’پاؤری ہو رہی ہےکا کریز ابھی تک ختم نہیں ہوا تھا کہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی بچی وفا عامر نے نئے انداز میں بنایا ہے، جس میں وہ دنا نیر کے ہی انداز میں کہتی ہے،’یہ میں ہوں، یہ میرا باپ ہے یا ہمارے باپ کی پاؤری ہو رہی ہے‘،
یہ بھی پڑھیے
دنانیر مبین کو سالگرہ پر ایسا کون سا تحفہ ملا کہ روپڑیں ؟
دنانیر مبین سوشل میڈیا انفلوئنسر ہی نہیں اچھی گلوکارہ بھی ہیں
View this post on Instagram
ویڈیو کا نیا ورژن دیکھ کر دنا نیر نے بھی اس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ لڑکی نے حقیقت میں بہتر ورژن بنایا ہے اور مجھے بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔‘ تاہم انہوں نے بھی ننھی لڑکی کو کاپی کرتے ہوئے ایک نئی ویڈیو بنائی ہےجو سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔









