بڑے بیٹے کے ساتھ حرامانی کی جذباتی پوسٹ

کیسے دیکھتے دیکھتے وقت گزر جاتا ہے !! یہ سفر میرا پسندیدہ ہے جو مزمل کے ساتھ گزر رہا ہے

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے سماجی رابطوں کی ویڈیو زاینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنے بڑے بیٹے کی  تصاویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی انداز میں کہا ہے کہ  کیسے تیزی سے وقت گزرجاتا ہے ۔

حرامانی نے اپنے بیٹے کی تصاویر شیئر کیں جس میں ایک اس کے پیدائش کے وقت کی ہے اور باقی حالیہ تصاویر ہیں جس کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ   کیسے دیکھتے دیکھتے وقت گزر جاتا ہے !! یہ سفر میرا پسندیدہ ہے جو مزمل کے ساتھ گزر رہا ہے یا جو آگے بھی گزرے گا میرے حسین ہمسفر۔

یہ بھی پڑھیے

حرا مانی نے بھی فلم ’عشرت:میڈ ان چائنا‘کا ٹیزرشیئر کردیا

حرا مانی اور انوشے عباسی کی ڈانس ویڈیو وائرل

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

اس سے قبل  مزمل کی سالگرہ کے موقع پر اس کے دوستوں کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کی  کرتے ہوئے انھوں نے لکھا تھا کہ’ سالگرہ مبارک ہو، مزمل تم  بس  اب بڑے ہوگئے ہو اب بریانی اپنے ہاتھ سے کھایا کرو نانی امی کے ہاتھوں سے نہیں‘۔

خیال رہے کہ اداکارہ حرا نے اپنے  ساتھی اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی سے 2008 میں شادی کی تھی، اب حرا اور مانی دو بیٹوں، مزمل اور ابراہیم کے والدین ہیں۔ مزمل حرا اور مانی کا بڑا بیٹا ہے جس کی پیدائش 2009 میں ہوئی تھی جوکہ اب 13 برس کا ہوگیا ہے۔

متعلقہ تحاریر