اداکارہ کبریٰ خان کی ٹیکسی سروس ‘کریم ‘ کی خراب کارکردگی  پر تنقید

کریم کی سروس ہر گزرتے وقت کےساتھ بد سے بدترین ہوتی جارہی ہےملک میں ایک نئی سروس کی ضرورت ہے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان  نے ٹیکسی سروس "کریم” کی سفری سہولیات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزرتے وقت کے ساتھ  کریم کی سروس بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کبریٰ خان نے  ٹیکسی سروس ‘کریم ‘ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہمیں پاکستان میں کریم کار سروس کی جگہ نئی ٹیکسی سروس کی ضرورت ہے، کریم کی سروس ہر گزرتے وقت کےساتھ بد سے بدترین ہوتی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈرامہ سیریل صنف آہن کے ڈائریکٹر کا کبریٰ خان سے متعلق اہم انکشاف

ڈرامہ سنگ ماہ میں عاطف اسلم اور کبریٰ خان کی جوڑی ناظرین کو بھاگئی

اداکارہ کی جانب سے تنقید پر کریم انتظامیہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ سروس میں خرابی پر معذرت خواہ ہیں ہمیں افسوس ہے کہ آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ اپنے رجسٹرڈ نمبر کے ساتھ ہمیں اپنے ناخوشگوار تجربے  سے آگاہ کریں تو ہم کوشش کریں گے آپ کے شکایت کو جلد سے جلد  دور کیا جاسکے۔

کبریٰ خان کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ پر ان کے مداحوں سمیت دیگر کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کی حمایت کی اور اپنے اپنے ناخوشگوار تجربات کو شیئر کیا، ایک صارف نے لکھا کہ کریم کی سروس اب اتنی خراب ہوچکی ہے کہ کار بُک  کرنے کے بعد گھنٹوں تک کار دستیاب نہیں ہوتی۔

متعلقہ تحاریر