ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو اوور ایکٹر کہہ دیا

ثانیہ مرزا نے کہ کہ تمہیں مبارک باد پیش کرتی ہوں، کیا مجھے اب میری ٹی شرٹ واپس مل سکتی ہے

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر اور پاکستان کرکٹ  ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شعیب ملک کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک مختصر ویڈیو جاری کرنے پر اوور ایکٹر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "اوور کرنے کی عادت کب جائے گی ؟۔

پاکستان کرکٹ  ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شعیب ملک نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس میں وہ  ایک بوتل کو دھوتے ہوئے نظرآرہے ہیں، ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ  اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی زندگی میں خواتین سے محبت، احترام اور ہر طرح سے تعاون کریں۔ چاہے وہ آپ کی ماں، بہن، بیوی یا بیٹی ہو۔

یہ بھی پڑھیے

سب سے پہلے خود سے پیار کریں، ثانیہ مرزا کا مزاحیہ انداز میں پیغام

ثانیہ مرزا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

شعیب ملک کی  ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی ٹینس اسٹار  اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اوور کرنے کی عادت کب جائے گی۔‘ ثانیہ مرزا نے مزید لکھا کہ ’میں صرف مذاق کررہی تھی، بوتل کو صاف کرنے پر تمہیں مبارک باد پیش کرتی ہوں، کیا مجھے اب میری ٹی شرٹ واپس مل سکتی ہے۔‘

شعیب ملک کیے اس ٹوئٹ پر ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ثانیہ اور شعیب ملک کا یہ دلچسپ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر بھرپور وائرل ہو رہے ہے اور صارفین ثانیہ کے اس مزاحیہ ردِ عمل کو بہت پسند کر رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر