اذان سمیع خان کا نیا گانا مداحوں کو پسند آگیا
اس البم کی تیاری میں دنیا کے 5 ممالک کے 63 موسیقاروں و تکنیکی عملے کے ارکان نے ساتھ دیا ہے۔

گلوکار عدنان سمیع اور اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے موسیقار، سانگ رائٹر و اداکار اذان سمیع خان نے اپنا پہلا میوزک البم ‘جادوگری’ریلیز کردیا ، مداحوں کی جانب سے بے پنا ہ پزیرائی پر انھوں نے شکریہ ادا کرتےہوئے کہا ہے کہ لوگ اسے پسند کرتے ہیں اور اس سے بڑی توثیق اور کوئی نہیں ہے۔
اذان سمیع خان نے اپنے پہلے ایلبم کے دو گانے پہلے ہی جاری کیے ہیں، انہوں نے پہلا گانا ’میں تیرا‘ فروری جبکہ دوسرا ’تو‘ کو مئی 2021 میں ریلیز کیا تھا۔‘جادوگری’ کے بول مرحوم شکیل سہیل نے لکھے ہیں جبکہ اس کی ہدایتکاری عاصم رضانے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
"مجھ سے نہیں ہوگا”اذان سمیع خان سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے
اداکار اذان سمیع نے اپنے ڈرامے کا ٹریلر مداحوں کے لیے جاری کردیا
View this post on Instagram
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ لوگ اس کو پسند کررہے ہیں اور اس سے بڑی کامیابی کی توثیق اور کوئی نہیں ہوسکتی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اذان سمیع خان نے ااپنے پہلےمیوزک البم کے حوالے سے اپنے سوشل میڈیا پرجاری کردہ مختصر ویڈیو میں بتایاتھا کہ اس میوزک البم پر کافی محنت کی ہے اور ان کے البم کو سننے والوں کے لیے بہتر تحفہ بنانے کے لیے ان کا دنیا کے 5 ممالک کے 63 موسیقاروں و تکنیکی عملے کے ارکان نے ساتھ دیا ہے۔
View this post on Instagram
اذان سمیع خان کے مطابق ان کے پہلے میوزک ایلبم کو ’ہم میوزک‘ کے بینر تلے ریلیز کیا جا رہا ہے اور ان کے 9 گانوں کے ایلبم کے زیادہ تر گانوں کو فلم ہدایت کار احتشام الدین نے ڈائریکٹ کیا ہے۔









