بھارتی فلموں میں خواتین کے کامیاب مرکزی کردار پر ودیا بالن پرجوش
چیزیں اب بھی مکمل طور پر آئڈیل نہیں ہیں لیکن اس میں تبدیلیاں ہورہی ہیں

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں نے جب بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تو بہت سارے طعنوں کے ساتھ ایک طعنہ یہ بھی تھا کہ باکس آفس پر فی میل لیڈ والی فلم چلے گی ہی نہیں۔
ودیا بالن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر دیو قامد بل بورڈ کی تصویر شیئر کی جس پر واضح الفاظ میں لکھا ہے کہ باکس آفس پر فی میل لیڈ والی فلم چلے گی ہی نہیں، اس تصویر کے ساتھ اداکارہ نے لکھا ہے کہ جب میں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو اس وقت مجھے بہت سے ایسے طعنے سننے پڑےجس میں سے ایک یہ تھا کہ باکس آفس پر فی میل لیڈ والی فلم چلے گی ہی نہیں لیکن میں اپنے موقف پر قائم رہی ، سخت سوالات پوچھتے رہنے، اور آہستہ ہی سہی لیکن مستحکم تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی اداکارہ ملیریا میں مبتلا
بھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا
When I started out in the Indian film industry, I had to hear a lot of these taanas. This was one of them.
I decided to stand my ground, keep asking the tough questions, and making changes slow and steady. pic.twitter.com/Qv28z3vMf0— vidya balan (@vidya_balan) March 8, 2022
انھوں نے کہا کہ خواتین کو کم سمجھنے کی ذہنیت نے مجھے ایسی بہت سی فلموں کا حصہ بننے میں مدد کی جن میں ‘مرد ہیرو’ کی ضرورت نہیں تھی۔ انھوں نے کہا کہ چیزیں اب بھی مکمل طور پر آئڈیل نہیں ہیں لیکن اس میں تبدیلیاں ہورہی ہیں اور ہم کامیابیاں حاصل کررہےہیں ، ان کامیابیوں کے حصول کے لئے ہر اس خاتون کا شکریہ جنہوں نے صحیح جوابات تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔
میں نہیں جانتی کہ آپ کی کہانی کیا ہے، لیکن میں یہ جانتی ہوں کہ تبدیلی کی تلاش میں جس ہمت کی ضرورت ہے وہ ہم سب کے لیے ایک روشن آنے والا کل ثابت ہوگا۔









