اداکار گوہر رشید نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

گوہر رشید نئی فلم شارٹ کٹ کے او ایس ٹی میں اپنی آواز کا جادو بھی جگارہے ہیں

اداکار گوہر رشید نے  ڈراموں اور فلموں کے گلوکاری  کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔ گوہر رشید اپنی نئی فلم شارٹ کٹ میں اپنی آواز کا جادو بھی جگارہے ہیں۔

فلم کے ہدایت کار ابو علیحہ نے گوہر رشید کی ایک وڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی ہے۔وڈیو میں اداکار گوہر رشید کو میوزک اسٹوڈیو میں گانا ریکارڈ کراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کشمیر بیٹس سیزن 2 میں حرا مانی  کے گانے تمنا نے دھوم مچادی

ہوائی فائرنگ کرکے جابرانہ انداز میں جشن نہ منائیں، عشنا شاہ

 

ابوعلیحہ نے اپنے ٹوئٹ میں  فلم شارٹ کٹ کا او ایس ٹی(آفیشل ساؤنڈ ٹریک)  گوہر رشید  نے گایا ہے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) سے فارغ التحصیل گوہر رشید منجھے ہوئے اداکار ہیں اور اپنی جاندار ادکاری  سے ہر کردار میں جان ڈال دیتے ہیں۔

 گوہر رشید سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی خاصے متحرک رہتے ہیں اور اکثر و بیشتر سماجی مسائل  پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر