مریم نفیس کی منگنی کی ویڈیو فلم کے ٹیزر کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل

ہونے والے شوہر  اُنہیں شادی کی پیشکش  کرنے کےلئے پہاڑی علاقے کا رُخ کیا اور لال گلاب کے گلدستے سے اُنہیں پروپوز کیا

کورونا وائرس کے باعث نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کرنےو الی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ مریم نفیس نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیوشیئر کی جس سے تاثر مل رہا ہے کہ اب جلد ان کی رخصتی ہونے والی ہے ۔

ادکارہ  نے گذشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ کی ایپ انسٹاگرام پر ایک سال کے بعد اپنی منگنی  کی  ویڈیو شیئر کی ہے  جو  منگنی کی ویڈیو کم کسی فلم کا ٹیزرزیادہ لگ رہی تھی ، ویڈیو میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کےہونے والے شوہر  اُنہیں شادی کی پیشکش  کرنے کےلئے پہاڑی علاقے کا رُخ کیا اور لال گلاب کے گلدستے سے اُنہیں پروپوز کیا اور انھیں روایتی انداز میں انگوٹھی بھی پہنائی ۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ مریم نفیس نے 28ویں سالگرہ کس کے ساتھ اور کہاں منائی؟

اداکارہ عائشہ عمر کے بعد مریم نفیس بھی تنزانیہ پہنچ گئیں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by مریم نفیس (@mariyam.nafees)

اداکارہ مریم نفیس نے شادی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے اُنہیں ’ہاں‘ کردی۔ شیئر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ سب سے آسان ’ہاں‘ جو میں نے ابھی کہی ہے۔‘ اداکارہ نے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں جب بھی اس لمحے کو یاد کروں گی تو میری آنکھوں میں آنسو آجائیں گے۔‘ مریم نے لکھا کہ ’کاش میں نے جو محسوس کیا اسے الفاظ میں بیان کر سکوں لیکن ایک چیز مجھے ہمیشہ یاد رہے گی، اس خاص لمحے میں اس غیر معمولی آدمی کے لیے خدا کا شکر ادا کرنا۔‘

اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’افسانے سچ ہوتے ہیں، ایک ایسے شخص کو اپنا ہمسفر بنائے جو آپ کے خوابوں کو سچا کرے۔‘ مریم نفیس نے یہ بھی بتایا کہ اُن کی شادی کی تاریخ طے ہوچکی ہے۔

 واضح رہے کہ مریم نےگذشتہ سال خاموشی سے منگنی کی تھی ان کے  مداحوں کو ان کی منگنی کی خبر  اس وقت ہوئی جب انھوں نے  انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی دلکش تصاویر شیئر کیں جن میں اُنہوں نے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کے شوہر نے سفید کُرتا پہنا ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by مریم نفیس (@mariyam.nafees)

مریم نفیس کے حالیہ ڈراموںمیں ’دیار دل، ʼعشق بے نام، ʼحیا کے دامن میں‘ اور ʼکچھ نہ کہو‘ جیسے ڈرامے شامل ہیں جس میں انھوں نے  شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

متعلقہ تحاریر