حدیقہ کیانی کا یادگار گیت ”وہ کون ہے؟“کلاسیکل انداز میں پیش
”وہ کون ہے؟“ حدیقہ کیانی کے نئے البم وصل کی تیسری میوزک ویڈیو ہے، وہ پاکستانی سامعین کی نئی نسل کے لیے اپنے کیریئر کے آغازمیں گائے ہوئے گانوں کو دوبارہ پیش کررہی ہیں

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنا یادگار”وہ کون ہے؟“ کو کلاسیکل انداز میں ری میک کردیا۔گانے کی وڈیو یوٹیوب پر جاری کردی گئی جسے ناظرین کی جانب سے خاصا پسند کیا جارہا ہے۔
حال ہی میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والی حدیقہ کیانی نے اس سے قبل یہ گانا 2000 کی دہائی میں پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل ”وہ کون ہے؟“ کہ آفیشل ساؤنڈ ٹریک کیلیے گایا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
پسوڑی: شفاعت علی کی آواز، ابرار الحق،شہزاد رائے اور عاطف اسلم کا انداز
حرامانی کی اپنے شوہر کا موبائل فون چیک کرتے ہوئے تصاویر وائرل
وہ کون ہے حدیقہ کیانی کے نئے البم وصل کی تیسری میوزک ویڈیو ہے۔وصل کے ذریعے حدیقہ کیانی نے اپنی موسیقی کی جڑیں تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔وہ پاکستانی سامعین کی نئی نسل کے لیے اپنے کیریئر کے آغاز میں گائے ہوئے گانوں کو دوبارہ پیش کررہی ہیں۔
البم کے مشرقی ڈھانچے کا مقصد آسانی، سکون اور امن کا ماحول مہیا کرنا ہے ۔”وہ کون ہے“ البم کا تیسرا گانا ہے جو کہ پنجاب کی دلکش وادیوں میں فلمایا گیا ہے ۔
View this post on Instagram
حدیقہ کیانی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر وصل کے یوٹیوب وڈیوکا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وصل کے پہلے دو گانوں پر جو ردعمل دیکھا اس کے لیے میں بہت شکر گزار ہوں اور مجھے امید ہے کہ آپ اس سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔









