اداکار احد رضا میر کے پرستاروں کے لیے ایک دن میں دو خوشخبریاں

احد رضا میر نے  سجل علی سے علیحدگی کی افواہوں پر ردعمل ظاہر کردیا، نیٹ فلکس نے احد رضا میر کو اپنی نئی سیریز ”دی ریزیڈنٹ ایول“  کے لیے بھی منتخب کرلیا

اداکار احد رضا میر کے پرستاروں کیلیے  بیک وقت دو خوشخبریاں سامنے آگئیں۔ احد رضا میر نے  سجل علی سے علیحدگی کی افواہوں پر ردعمل ظاہر کردیا جبکہ  نوجوان اداکار کو  نیٹ فلکس  نے اپنی  سیریز”دی ریزیڈنٹ ایول“  کے لیے بھی منتخب کرلیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل انٹرویو کی وڈیو میں احد رضا میر کو  یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا کہ  میں  سجل علی سے اپنی زندگی کے بہت اچھے وقت پر ملا ہوں،وہ مجھے جانتی ہے کہ میں کون ہوں اور جو میرے خیال میں ایک خوبصورت چیز ہے۔

یہ بھی پڑھیے

احسن خان اور اداکارہ نیلم منیر کی فلم ‘چکر ‘ کا ٹریلر ریلیز

نیٹ فلکس کا پاسورڈ شیئر کرنے والوں سے اضافی فیس لینے کا فیصلہ

انٹرویو لینے والے نے  پوچھا کہ وہ سجل کی کوئی ایک بات بتائیں جوانہیں سے زیادہ پسند ہے۔ اس پراحد نے جواب دیا”سب کچھ“۔

View this post on Instagram

A post shared by @sahadaesthetic

ویڈیو میں سجل علی کا ایک وڈیو کلپ بھی شامل ہے جس میں انٹرویو کرنے والے نے ان سے سوال کیا کہ  احد  میر آپ کیلیے کیا حیثیت رکھتا ہے۔اس کے جواب میں   وہ کہتی ہیں کہ وہ (احد رضا میر) میرے لیے بہت خاص ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا، ’’اگر دو لوگوں کا مقصد ساتھ ہونا تھا تو بالآخر وہ واپسی کا راستہ تلاش کر لیں گے۔ ساتھ کے دو سال مبارک۔  دعا اور امیدہے کہ آپ دونوں ایک دوسرے میں محبت، احترام اور امن پائیں گے“۔

یاد رہے  کہ اس سے قبل احد رضا میر اور سجل علی کی علیحدگی کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے تھے   جبکہ  دونوں کی خاموشی کی وجہ سے ان افواہوں  کا وزن بڑھتا دکھائی دے رہا تھا۔

مداحوں کے لیے ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ احد رضا میر  جلد نیٹ فلکس

احد رضا میر کےمداحوں کیلیے ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ وہ جلد   نیٹ فلکس  کی سیریز ”دی ریذیڈنٹ ایول “میں اپنی صلاحیتوں کو لوہا منواتے نظر آئیں گے۔ دنیا کے سب سے بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے اپنی ویب سیریز کے لیے احد رضا میر کا انتخاب کرلیا ہے تاہم سیریز میں ان کے کردار کے حوالے سے تفصیلات آناابھی باقی ہے۔

نیٹ فلکس کے ٹوئٹر ہینڈل کے مطابق نئی ویب سیریز دی ریذیڈنٹ ایول 14 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر