سپر ماڈل آمنہ بابر کا 3 سالہ رفاقت کے بعدشوہر سے علیحدگی کا اعلان
دلیرانہ انداز میں طلاق کا اعلان کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آمنہ بابر کی پذیرائی

معروف پاکستانی سپر ماڈل آمنہ بابر نے 3 سالہ رفاقت کے بعد اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔آمنہ بابر کی جانب سے دلیرانہ انداز میں طلاق کا اعلان کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔
آمنہ بابر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ آپ اب اپنے شوہر کیساتھ تصاویر کیوں نہیں اپ لوڈ کرتیں۔
یہ بھی پڑھیے
سجل علی کا انسٹا بائیو تبدیل، طلاق کی افواہیں
فنکاروں سے متعلق پوسٹ، زارا نور عباس کا شروتی سیٹھ سے اتفاق
سپر ماڈل آمنہ بابر نے بتایا کہ کیونکہ اب وہ میرے شوہر نہیں رہے، ہماری ابھی طلاق ہوئی ہے اور ہم مشترکہ طور پر اپنی بچی کی پرورش کررہےہیں، ہمارے درمیان معاملات ٹھیک نہیں ہوئے لیکن وہ ایک عظیم والد ہیں، اس لیے ہم خوش ہیں۔
While answering some questions on her Instagram story, Amna Babar shared the news of her divorce with fans. She shared that the decision was mutual and they are co-parenting their daughter now. #AmnaBabar pic.twitter.com/6kM3qqEEYF
— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) March 21, 2022
ایک مداح نے لکھا کہ آمنہ آپ کی جانب سے قابل فخر انداز میں طلاق کا اعلان ناقابل یقین ہے۔اس پر آمنہ بابر نے لکھا کہ میں نے تبدیلی لانے کیلیے ایسا کیا۔ طلاق لینا کوئی افسوسناک اختتام نہیں ،کچھ لوگوں کیلیےیہ خوشگوار اختتام ہوتا ہے،ا سی وجہ سے میں آج فخر سے طلاق کا اعلان کررہی ہوں۔

ایک مداح نے سوال کیا کہ اتنے سال ساتھ رہنے کے بعد آپ نے طلاق کا سامنا کس طرح کیا؟ اس پر آمنہ بابر نے کہاکہ اب ہم بہت بہتر ہیں، اپنی بچی کی پرورش اب ہمارا اصل مقصد ہے جو ہم مشترکہ طور پر کررہے ہیں ، میں اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہی ہوں۔
Well done Amna Babar. Divorce is not the end of the world. It is the beginning to a new chapter in one’s life. Happiness should be the goal
Putting children first. Children are negatively impacted in unhappy marriages. Sharing responsibility after divorce is imp. #amnababar pic.twitter.com/JKvbJ4aDEp— Frieha Altaf (@FriehaAltaf) March 22, 2022
نامور فیشن ڈیزائنر فریحہ الطاف نے دلیرانہ اقدام پر آمنہ کی تعریف کی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ شاباش آمنہ بابر، طلاق سے دنیا ختم نہیں ہوجاتی ۔ یہ کسی کی زندگی میں نئے باب کا آغاز بھی ہوسکتا ہے ،خوشی کا حصول مقصد ہونا چاہئے اور بچوں کو اولیت دینی چاہیے۔ ناخوشگوار شادیوں میں بچوں پر منفی اثر پڑتا ہے، طلاق کے بعد ذمے داری کو بانٹنا ضروری ہے۔









