کبریٰ خان اور گوہر ممتاز کی نئی فلم”ابھی“ کا ٹیزر جاری
جی ایم پروڈکشن کی پیشکش اس فلم کے ہدایت کار ڈرامہ سیریل پری زادسے شہرت حاصل کرنےو الے اداکار اسد ممتاز ملک ہیں
کبریٰ خان اور گوہر ممتاز کی نئی فلم ”ابھی “ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
جی ایم پروڈکشن کی پیشکش اس فلم کے ہدایت کار ڈرامہ سیریل پری زادسے شہرت حاصل کرنےو الے اداکار اسد ممتاز ملک ہیں جو اس فلم کے ذریعے بطور ہدایت کار اپنے فنی سفر کا آغاز کررہے ہیں ۔اسد ممتاز،گوہر ممتاز اور خالد اقبال کے ساتھ اس فلم کے مشترکہ پروڈیوسر بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
حنا الطاف اور آغاعلی اتفاقیہ طور پر ایفل ٹاور کیسے پہنچے؟
عاصم اظہر اور میرب علی نے ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا بچی کیساتھ گانا گایا
فلم کی کاسٹ سینئر ترین اداکاروں پر مشتمل ہے جن میں آصف رضا میر، عثمان پیرزادہ ،محمود اسلم،یاسرہ رضوری، حناخواجہ بیات، سلیم شیخ اور محمد احتشام الدین شامل ہیں۔
View this post on Instagram
ایکشن اور رومانس سے بھرپور اس فلم میں آزاد کشمیر کی خوبصورت وادیاں بھی دکھائی گئی ہیں ، فلم عکس بندی مکمل ہوچکی ہے۔
اداکار گوہر ممتاز آخری مرتبہ فلم لاہور سے آگےمیں جلوہ گر ہوئے تھے انہوں نے اسی فلم میں بطور مہمان اداکار اپنی فلمی سفر کاآغاز کیا تھا جبکہ کبریٰ خان اپنی ایک اور فلم”لندن نہیں جاؤں گی “ کی ریلیز کا بھی انتظار کررہی ہیں۔