اداکارہ مریم نفیس اور امان احمد نکاح کے بندھن میں بندھ گئے
اداکارہ کا نکاح جمعے کو انجام پایا جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی

اداکارہ مریم نفیس اور امان احمد نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔مریم نفیس کی نکاح کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں۔
اداکارہ مریم نفیس کی شادی کی تقریبات جاری ہیں،اداکارہ کا نکاح جمعے کو انجام پایا جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے
شادی کی تقریبات کا آغاز، مریم نفیس مایوں بیٹھ گئیں
کبریٰ خان اور گوہر ممتاز کی نئی فلم”ابھی“ کا ٹیزر جاری
اداکارہ مریم نفیس نے نکاح کے موقع پرسفید کامدانی غرارہ زیب تن کیا سنہری رنگ کے کام نے جسے انتہائی دلکش بنادیا۔
View this post on Instagram
مریم نفیس کی نکاح نامے پر دستخط کی وڈیو بھی انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ رو تے ہوئے دستخط کررہی ہیں ، ساتھ ہی ان کی بہن اور والدہ بھی موجود ہیں۔
View this post on Instagram
ایک پوسٹ میں اداکارہ مریم نفیس اور ان کے شوہر امان احمد کو آرسی مصحف یا منہ دکھائی کی رسم ادا کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
جبکہ ایک تصویر میں دلہا دلہن کو اداکارہ ہاجرہ یامین کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
مریم نفیس نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر آج اپنے مایوں کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ جس میں انہیں اپنے شوہر امان کے احمد کے ساتھ کافی خوش نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram