آسکر کی تقریب میں  اہلیہ کا مذاق اڑانے پر اداکار ول اسمتھ نے میزبان کو تھپڑ مار دیا

 کرس راک کو ول اسمتھ کی اہلیہ جاڈا پنکٹ کے حوالے سے نامناسب مذاق کرنے پر آن اسکرین تھپڑ ماردیا

ایوارڈ کی تقاریب میں سامعین اور ناظرین کو محظوظ کرنے کےلیئے مصنوعی تنازعات اور ناراضگیاں معمول بن گئی  ہیں  ، اداکار ناظرین کو انٹر ٹین کرنے کیلئے ایسی صورتحال پیدا کرتے ہیں جس پر حقیقت کا گماں ہوتا ہے تاہم گذشتہ روذ آسکر کی تقریب میں اداکار ول اسمتھ نے میزبان کو حقیقت میں مکا جڑ دیا جس کے بعد ناظرین حیران ہیں کہ یہ واقعہ سچ مچ ہوا تھا یا پہلے سے اسکرپٹڈ تھا۔

امریکی ریاست لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقدہونے والے  94 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں ناخوشگوار واقع اس وقت پیش آیا جب   ہالی وڈ کےمعروف اداکار ول اسمتھ  نے آسکر ایوارڈز 2022کی میزبانی کرنے والے کامیڈین  کرس راک کو ول اسمتھ کی اہلیہ جاڈا پنکٹ کے حوالے سے نامناسب مذاق کرنے پر آن اسکرین تھپڑ ماردیا۔

یہ بھی پڑھیے 

ول اسمتھ ولیمز سسٹرز کے والد بن گئے

ول اسمتھ ڈونلڈ ٹرمپ کے نقش قدم پر

میزبان کرس راک نے جاڈا پنکیٹ  کی گنج پن کی بیماری ایلوپیشیا کے موضوع بناتے ہوئے حساس نوعیت کا مذاق کرڈالا انھوں نے  1997 کی ایک معروف فلم جی آئی جین کا حوالہ دیا اور کہا کہ وہ اس کے سیکوئل میں جاڈا پنکٹ کو دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔میزبان کے اس بھونڈے مذاق پر لمحے بھر کو ڈولبی تھیٹرز میں خاموشی چھا گئی، جاڈا اور ول اسمتھ بھی اس پر خفا دکھائی دیے، اگلے ہی لمحے ول اسمتھ اپنی جگہ سے اٹھے، اسٹیج پر گئے اور میزبان کو ایک  کرارا تھپڑ رسید کرنے کےبعد اپنی نشست پر بیٹھ گئے

ول اسمتھ کے جملے کے دوران امریکا بھر میں آسکرز کی نشریات کو مختصر وقفے کے لیے سنسر بھی کیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو دنیا بھر کے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ  اس تقریب میں ول اسمتھ نے ایک مرتبہ پھر بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ جیت لیا ہے۔ آسکر 2022ء کے سلسلے میں ہونے والی کل 94ویں تقریب میں ول اسمتھ کو فلم ’کنگ‘ رچرڈ میں بہترین اداکاری پر آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

متعلقہ تحاریر