سجل علی اور احد رضا میر کی زندگی میں کس اداکارہ نے زہرگھولا؟
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ہانیہ عامر کو سجل اور احد کی زندگی میں زہر گھولنے کا ذمے دار قرار دے دیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی میں ایک اور اداکارہ کا نام سامنے آگیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ہانیہ عامر کو سجل اور احد کی زندگی میں زہر گھولنے کا ذمے دار قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے
ہانیہ عامر اور مریم اورنگزیب کو سرعام ہراسانی کا سامنا
مہوش حیات کی بچوں کی طرح کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل
گزشتہ روز شوبز سے وابستہ صحافی مطلوب طاہر کا ایک وڈیو بیان وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے احد رضا میر کے معاشقوں اور دل پھینک طبیعت کو علیحدگی کی وجہ قرار دیا تھا ۔
View this post on Instagram
مطلوب طاہر کا کہنا تھا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں سب ہی جانتے ہیں کہ احد رضا میر کیسی طبیعت کے مالک انسان ہیں، احد رضا میر ایک دل پھینک فنکار ہیں۔ مطلوب طاہر نے الزام عائد کیا تھا کہ احد رضا میر شوبز انڈسٹری ہی کی ایک مشہور اداکارہ کے ساتھ ایک مرتبہ پکڑے جاچکے ہیں۔
Ahad is dating hania 😖 meri friend bol rahe thi 😢
— SAMAN SHEIKH (@samanmehmoodd) March 24, 2022
مطلوب طاہر کی اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے طرح طرح کی چہ مگوئیاں شروع کردیں۔جن میں کہا جارہا ہے کہ اس جوڑی کی علیحدگی اداکارہ ہانیہ عامر کے سبب ہوئی ہے۔
Ahad and Hania?
— 💚🤍💚 (@usshei) March 24, 2022
سوشل میڈیا صارفین بھی اب اس کہانی میں ہانیہ عامر کا نام لے رہے ہیں اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ شادی سجل علی کی وجہ سے نہیں بلکہ احد رضا میر کی رنگین مزاج طبیعت کی وجہ سے ناکام ہوئی ہے۔