مہوش حیات کی بولڈ تصاویر ، سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید
ایک تصویر میں اداکارہ کا آدھا کندھا بھی نظر آرہا ہے جس پرسوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کی ہے

صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف اداکارہ مہوش حیات بولڈ ہونے کے ساتھ ساتھ باصلاحیت بھی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ہیں، مہوش حیات پاکستان کی معروف اداکارہ تو ہیں اس کےساتھ ہی وہ پاکستان کی ٹاپ ماڈل بھی ہیں جن کی دلکش تصاویر اکثر ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں تاہم گذشتہ روز اداکارہ کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کی۔
گذشتہ روز اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویڈیو ز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند دلکش تصاویر شیئر کیں ، تصاویر میں اداکارہ مہوش حیات نے سفید رنگ کا ٹریک سوٹ جیسا لباس پہنا ہوا ہے ، ایک تصویر میں اداکارہ کا آدھا کندھا بھی نظر آرہا ہے جس پرسوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مہوش حیات کی بچوں کی طرح کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل
مداح کی مہوش حیات کو چُھونے کی کوشش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
View this post on Instagram
ایک صارف نے لکھا کہ آپ کو ایسے لباس زیب نہیں دیتے ،تو ایک صارف نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے لکھا کہ "اس طرح کے فوٹو شوٹ کا مقصد کیا ہے "
اداکارہ نے اپنے اوپر تنقید کرنے والے صارفین کے تبصروں کا کوئی جواب نہیں دیا تاہم انھوں نے ان صارفین کا شکریہ اداکیا ہے جنہوں نے ان کی تعریف کی ۔
واضح رہے کہ 34 سالہ اداکارہ صدارتی ایوارڈ یافتہ ہیں انھیں2019 میں یوم پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان عارف علوی نے پاکستان کے اعلیٰ ترین اعزاز تمغہ امتیاز سے نوازاگیاتھا ۔









