شاہ ویر جعفری نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا

سوشل میڈیا اسٹار نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل عمران خان کو ہمیشہ یاد رکھے گی، چیمپیئن عمران خان کی طرح ہونا چاہیے۔

یوٹیوبر اور سوشل میڈیا کے رنگین مزاج اسٹار شاہ ویر جعفری نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا، یہ اہم اعلان شاہ ویر جعفری نے ٹویٹ کے ذریعے کیا۔

انہوں نے لکھا کہ چیمپیئن عمران خان کی طرح کا ہونا چاہیے، جو زخمی ہے، جسے پیچھے سے چھرا گھونپا گیا ہے لیکن وہ پھر بھی جنگ لڑ رہا ہے جیسے چیمپیئن لڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی فنکار عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

برطانوی نژاد پاکستانی فنکار رز احمد نے آسکر ایوارڈ جیت لیا

شاہ ویر نے کہا کہ یہ نسل عمران خان کو یاد رکھے گی اور ان سے سیکھتی رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل روشن ہے۔ اس سے قبل فنکار برادری کی کئی قابل ذکر شخصیات نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

ماہرہ خان، صبا قمر، شان، ہمایوں سعید اور دیگر اداکاروں نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں ٹویٹس کی تھیں۔

ابھی تک وزیراعظم عمران خان نے ٹک ٹاک اسٹار شاہ ویر جعفری کی طرف سے اپنی حمایت کا اعلان کیے جانے پر کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر