شوبز شخصیات اور کھلاڑی تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر خوش
وسیم اکرم،وقار یونس،محمد حفیظ،اداکار شان ، خلیل الرحمان قمر، عاصم اظہر،شاہویر جعفری،ایمن خان، ہارون شاہد، فیصل خان،زارا نور عباس،ثناجاوید،صبا قمر اور شہروز سبزواری کے سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے حق میں بیانات

پاکستان میں شوبز شخصیات اور کھلاڑی شاذ و نادر ہی سیاست پر بات کرتےہیں کیونکہ پاکستان میں حکومتیں بدلتے دیر نہیں لگتی۔اس صورتحال کے پیش نظر کھلاڑی اور فنکار ایک حکومت کی تعریف کرکے اگلی حکومت سے معاملات بگاڑنا یا اسکے زیر عتاب آنا نہیں چاہتے۔
یہی وجہ ہے کہ کھلاڑی اور فنکار اپنی سیاسی وابستگیاں ظاہر نہیں کرتے ۔مگر وزیراعظم عمران خان اس حوالے سے خوش نصیب ہیں کہ انہیں پاکستانی فنکاروں اور سابق و موجودہ کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کی حمایت حاصل ہے۔
وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے بعد پاکستانی فنکاروں اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے وزیراعظم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی فنکار عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے
وسیم اکرم سے عمران خان کی تعریف سن کر احسن اقبال سیخ پا
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے وزیراعظم عمران خان کو گیم چینجر قرار دیدیا۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان، اسکیپر، تاحال ناٹ آؤٹ اور سرپرائز کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔
The Game Changer #ImranKhan #Skipper #NotOutYet #Surprise . pic.twitter.com/JIUyj5Hj0V
— Wasim Akram (@wasimakramlive) April 3, 2022
سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح آپ پر فخر ہے کپتان، کیا ماسٹر اسٹروک ہے،عدم اعتماد کی تحریک کو کچل دیا گیا،گیم چینجر۔پیدائشی رہنما۔پاکستان زندہ باد۔
As always Proud of you Skipper💪🏿. What a Master stroke @ImranKhanPTI @PTIofficial #NoConfidenceMotion Crushed. #GameChanger #BornLeader #PakistanZindabad🇵🇰 pic.twitter.com/qE00vvXLAw
— Waqar Younis (@waqyounis99) April 3, 2022
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ نےلکھا کہ بصد احترام ، میں تمام سیاسی رہنماؤں پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم ایک قابل فخر قوم ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ میرے وزیر اعظم سے اختلافات ہیں۔ لیکن ان کے پاکستان کی سالمیت کے موقف پر میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میں قابل فخر پاکستانی ہوں۔
With due respect, I want to clarify to all the political leaders that we r a proud nation & can’t compromise on that. I hav my differences with PM @ImranKhanPTI but on his stance of integrity of Pakistan 🇵🇰 I stand with him. #M_a_proud_Pakistani ✅ #Beggars_Cant_be_Choosers ❌
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) April 2, 2022
تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے ایک روز قبل پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشان اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکےانہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا۔
Shaan Shahid and Khalil ur Rehman Qamar met PM Imran Khan
People from all walks of life standing with Imran Khan & Pakistan @mshaanshahid & @KrqOfficial pic.twitter.com/V6RI6Vz2Rn
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 2, 2022
اداکار شان شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعظم عمران خان سے دل سے دل کی بات چیت ہوئی۔ ان کے پاس پاکستان کے لیے منصوبے ہیں۔ اسے معلق پارلیمنٹ سے آزاد کر کے اسے کام کرنے کی آزادی اور طاقت دیں اور دیکھیں کہ وہ پاکستان کو کس طرف لے جاتا ہے۔ نیوز چینلز اس کا ایک رخ دکھاتے ہیں۔ اصل عمران خان کا مقصد اقتدار نہیں عوام ہے ۔
#Istandwithikforever had heart to heart conversations with @ImranKhanPTI he has plans for Pakistan . Free him from a hung parliament give him freedom &power to work and see where he takes Pakistan .news channels shows one side of him.the real IK is not about power but people.🇵🇰♥️ pic.twitter.com/xWLThmX4jb
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 3, 2022
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے لکھا کہ اب مقدس ایوان میں صرف مقدس لوگ داخل ہوں گے چور ڈاکو لوٹے ہوئے پیسے واپس کریں اور اپنے ملک انگلینڈ جائیں۔
اب مقدس ایوان میں صرف مقدس لوگ داخل ہوں گے
چور ڈاکو لُوٹے ہوۓ پیسے واپس کریں اور اپنے ملک انگلینڈ جائیں— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) April 3, 2022
گلوکار عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ دوستی سب سے پر غلامی کسی کی نہیں۔عمران خان
‘Dosti sabse, par ghulami kisi ki nahi’ – @ImranKhanPTI 💚🇵🇰
— Asim Azhar (@AsimAzharr) April 3, 2022
اداکار شاہویر جعفری نے لکھا کہ آپ اس انسان کوکبھی نہیں جھکا سکتے جو کہتا ہے،’’نہ میں کبھی کسی کے سامنے جھکا ہوں، اور نہ کبھی اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دونگا‘‘۔
گلو کارحسن رحیم نے لکھا کہ عمران خان ہم آپ کے ساتھ ہیں ،کوئی نہیں گھبرایا۔
Imran Khan ham apkay saath hain, koi nai ghabraya
— hasan raheem (@hasanraheeem) April 3, 2022
اداکارہ ایمن خان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ارکان پارلیمان کو دیے گئے عشائیے کے موقع پر لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد لکھا۔
View this post on Instagram
گلوکار ہارون شاہد حکومتی اقدام پر پھولے نہیں سمائے اور انہوں نے متعدد ٹوئٹس کیے۔ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ آج فجرکی نماز کے بعد دعا میں ایک ہی نام تھا، اللہ اسکی حفاظت فرمائے۔
Aaj Fajar ki namaz Kay Baad Dua mein aik Naam hee thaa. May Allah protect him. 🇵🇰♥️🤲🏼
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) April 3, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں ہارون شاہد نے لکھا کہ اپوزیشن والوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔
Opposition walon ka roza toot gaya! 😆🤲🏼♥️🇵🇰 #surprise
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) April 3, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں ہارون شاہد نے لکھا کہ سارا دن گرمی میں فیلڈنگ کرا کے جب بیٹنگ آئی تو اگلے اعلان کر کے گھر چلے گئے اوپر سے گیند، ٹیپ اور گراؤنڈ کے پیسے بھی بھرنے پڑگئے۔
Sara din garmi mein fielding Kara Kay jab batting ayee to aglay declare kar kay ghar chalay gaye 😂 Ooper say ball, tape aur ground kay paisay bhee bharnay parr gaye! #surprise
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) April 3, 2022
اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے ایک روز قبل وزیراعظم کے نام وڈیو پیغام جاری کیا۔ فیصل قریشی نے کہا کہ خان صاحب آپ نے کہا تھا کہ گھبرانہ نہیں ہے ، اب ہم کہتے ہیں کہ آپ نے نہیں گھبرانا۔
ان کی اہلیہ نے کہا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں ، پاکستان کے عوام آپ کے ساتھ ہیں ، فیصل قریشی نے مزید کہا کہ اللہ کامیاب کرے گا۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دن فیصل قریشی نے لکھا کہ پاکستان زندہ باد، پاکستان کے عوام زندہ باد، ہم عمران خان کیساتھ ہیں۔
PAKISTAN zindabad pakistan ki awam zindabad #WeStandWithPMIK
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) April 3, 2022
تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد اداکار فیصل قریشی نے تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہنڑ آرام اے۔

اداکار فیروز خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ عمران خان محبت کے قابل ایسا سیاستدان ہےجس نے سب کے منہ موڑنے کے باوجود فتح حاصل کی۔

فیروز خان نے اپنے ٹو ئٹ میں لکھا کہ عمران خان آپ جانتے ہیں کہ آپ نہیں جا رہے ہیں، صحیح؟ آپ اس کے ذریعے اپنا وقار حاصل کریں گے،انشااللہ
– you know you’re not leaving right ? @ImranKhanPTI you will get through this in all honour. In sha Allah.
— Feroze Khan (@ferozekhaan) April 2, 2022
اداکارہ زارا نور عباس نے وزیراعظم عمران خان کو شہزادہ قرار دیدیا اور وزیراعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہمارا شہزادہ۔

اداکارہ ثنا جاوید نے وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز کے اقدام کو ماسٹر اسٹروک قرار دے دیا۔

اداکارہ صبا قمر نے اپنی اسٹوری میں لکھا وزیراعظم عمران خان نیازی.

اداکار شہروز سبزواری نے انسٹاگرام اسٹوری میں وزیراعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاعر مشرق علامہ اقبال کا شعر بھی لکھا۔










