اداکار فیروز خان کا پھر وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی

خون دل دے کے نکھاریں گے رخ برگ گلاب ۔۔۔ ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے، فیروز خان

اداکار فیروز خان ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے اور ٹوئٹ پر عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دفاع وطن کے عہد کا اظہا کردیا۔

ملک کے دگرگوں سیاسی حالات میں فنکاروں کیجانب سے وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شوبز شخصیات اور کھلاڑی تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر خوش

پاکستانی فنکار عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

اداکار فیروز خان نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر کے ساتھ ایک شعر بھی لکھا۔خون دل دے کے نکھاریں گے رخ برگ گلاب ۔۔۔ ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔

یاد رہے فیروز خان  سمیت پاکستانی فنکاروں اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد  تحریک عدم اعتماد آنے کےبعد وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کرچکی ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر