میرے شوہر سے زیادہ نیچرل اداکاری کوئی نہیں کرسکتا، حرا مانی کا دعویٰ

آپ کی اداکاری کا الگ انداز ہے جو مجھے بہت پسند ہے ، ایسا نیچرل انداز جو اب بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔

پاکستان کی مقبول مصنفہ فرحت اشتیاق کا اردو زبان میں تحریر کردہ ناول ’یقین کا سفر‘ کو ڈرامائی تشکیل دی گئی جس میں مانی کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی اداکاری کو برجستہ اور سب سے بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ایسا نیچرل انداز جو اب بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔

حرامانی نے سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے  ڈرامہ سیریل ‘یقین کا سفر’  کا ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں وہ اپنے شوہر مانی سے مخاطب ہیں ، کلپ کے ساتھ انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ  مانی آپ بہت اچھے اداکار ہیں ،  آپ کی اداکاری کا الگ انداز ہے جو مجھے بہت پسند ہے ، ایسا نیچرل انداز جو اب بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حرا مانی نے بھی فلم ’عشرت:میڈ ان چائنا‘کا ٹیزرشیئر کردیا

حرا مانی اور انوشے عباسی کی ڈانس ویڈیو وائرل

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

حرا مانی کی جانب سے اپنے شوہر کی اداکاری  کو عمدہ قرار دینے پر جہاں ان کےمداحوں نے پسند کیا ہے وہیں بعض نے تنقید بھی کی ہے ، ایک صارف نے لکھا کہ یہ دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کی تعریف کرتے رہتے ہیں ، ایک صارف کہتا ہے کہ مانی صرف مزاحیہ اداکاری کرسکتا ہے سنجیدہ اداکاری سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ’یقین کا سفر‘ پاکستان کی مقبول مصنفہ فرحت اشتیاق کا اردو زبان میں تحریر کردہ ناول ہے جو اس سے قبل بھی متعدد مشہور ناولز لکھ چکی ہیں جن میں ’ہمسفر‘ بھی شامل ہے۔ ان ناولز نے پاکستان سمیت بھارت، امریکا اور دیگر ممالک میں خوب مقبولیت حاصل کی۔ ہمسفر ناول کو 2011 میں ڈرامے کی شکل میں ٹی وی پر نشر کیا گیا جس نے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں تاریخ رقم کر دی، اس ڈرامے میں فواد خان اور ماہرہ خان کی جوڑی کو سرحد پار تک پسند کیا گیا۔ ایسے ہی 2017 میں بھی اردو ناول ’یقین کا سفر‘ کو بطور ٹی وی ڈرامہ پیش کیا گیا جس میں مرکزی کردار سجل علی اور احد رضا میر نے ادا کیا

متعلقہ تحاریر