حکومت کیخلاف عدالتی فیصلے پر فنکاروں کا غم و غصے کا اظہار
عتیقہ اوڈھو نے عمران خان کو ون مین آرمی قراریدیا،امریکا میں موجود گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کی عوام کو باہر نکلنے کی کال،ارمینہ خان ، ہارون شاہد اور شان کا بھی وزیراعظم سے اظہار یکجہتی

سپریم کورٹ کی جانب سےڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی رولنگ کالعدم قرار دینے اور قومی اسمبلی کی بحالی کے فیصلے کے خلاف سوشل میڈیا پر زبردست تنقید کاسلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ اداکاروں کی بڑی تعداد بھی عدالتی فیصلے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں۔
اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عدالتی فیصلے پر تبصرے میں لکھا ہے کہ عمران خان ون مین آرمی ہے جو ان تمام لوگوں کے خلاف اکیلے کھڑا ہے جنہوں نے لوٹ مار کی ہے اور اقتدار میں آنے کی صورت میں بھی کرتے رہیں گے ۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ان بدمعاشوں کے خلاف اس کی جدوجہد کامیاب ہو تو اب وقت آ گیا ہے کہ اس کے ساتھ کھڑے ہوں۔
View this post on Instagram
عتیقہ اوڈھو نے لکھا کہ ہو سکتا ہے کہ عمران خان ہر طرح سے پرفیکٹ نہ ہو لیکن یاد رکھیں اس نے ہر موڑ پر پاکستان کے لیے جنگ لڑی ہے۔صفر سے ابتدا کی اور چھبیس سال کی جدوجہد کے جذبے اور عزم کے ذریعے پی ٹی آئی کو ایک قومی جماعت بنایا۔ آئیے اس کے اس مشکل سفر کا احترام کریں اور اپنے ملک کی خدمت جاری رکھنے میں ان کی مدد کریں۔ پاکستانی عوام کو بات کم اور عمل کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی فنکار عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے
شوبز شخصیات اور کھلاڑی تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر خوش
اداکارہ ارمینہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ رومن ری پبلک کے آئینی بحران میں کیٹو، جولیس، پومپئی، سیسروم، کراسس جیسے کردار شامل تھے اور اس دوران ہمارے پاس ڈیزل ہے۔بعدازاں انہوں نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے لکھا کہ کیا ہم سب باہر نکل کر اس فیصلے کو مسترد کر سکتے ہیں؟ یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں عوام کے ووٹوں کی ان ایم این ایز پر کوئی قدر نہیں جو اپنی جان اور اپنے ملک کے آدمیوں کو آسانی سے بیچ سکتے ہیں۔ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور آپ کے لیے، اپنے لیے کھڑے ہوں۔
Can we all come out and reject this decision? What kind of democracy is this where the people’s votes have no value over the MNAs who can easily sell out their souls and their country men. I stand with Imran Khan and for your own sake, Stand up for yourself. #SupremeCourt
— Quratulain Balouch (@Quratulainb) April 7, 2022
گلوکار ہارون شاہد نے لکھا کہ فیصلے کا احترام کریں۔ آئیے اگلی جنگ کی طرف چلتے ہیں۔ ہفتے کو ہارے اتوار کو پھر اٹھیں گے! ایسا ہی ہوتا ہے۔ اس جدوجہد کی کوئی انتہا نہیں ہے، یا تو آپ ہار مان لیں یا آپ اپنی اگلی حرکت کا منصوبہ بنائیں۔ پاکستان زندہ باد، عمران خان زندہ باد!
Respect the decision. Let’s move on to the next battle. Saturday ko haaray to Sunday ko phir uthain ge! That’s how it is. There’s no end to this struggle! Either you give up or you plan your next move. Pakistan Zindabad, Imran Khan Zindabad! #سپریم_کورٹ
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) April 7, 2022
ہارون شاہد نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کی واحد قومی سطح کی جماعت کو ختم کرنے کیلیے 12سے زائد صوبائی سطح کی جماعتوں کو اتحاد کرنا پڑا۔ مہنگائی کے علاوہ ان کے ایجنڈے میں ابھی کچھ واضح نہیں ہے ۔ کیا ان کے پاس اس کا کوئی علاج ہے؟ مجھے واقعے شک ہے! پارٹی سیاست ایک طرف، پاکستان میں لیڈر ایک ہی ہے عمران خان!
It took 12+ provincial level parties to dislodge the only National level party in Pakistan. Still don’t have much clarity on their agenda apart from inflation. Do they have a remedy for it? Seriously doubt it!
Party politics aside, leader aik hee hai in Pakistan. Imran Khan ♥️
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) April 7, 2022
ہارون شاہد نے مزید لکھا کہ شکر ہے پی ٹی آئی کے دور میں 23 مارچ کی پریڈ میں شرکت کرلی۔ مجھے ان لوگوں پر ترس آتا ہے جنہیں اگلے سال کی تقریب میں فضلو کی صدارت میں شرکت کرنا پڑے گی۔
Shukar hai PTI kay daur mein 23 March ki parade attend karlee. I pity the people who will have to attend it when Fazlu presides over the ceremony next year! 🫢🤢
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) April 7, 2022
ہارون شاہد نے اپوزیشن رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عدالتی فیصلے سے قبل کے مولانا فضل الرحمٰن اور وزیراعظم عمران خان کے بیانات شیئر کیے۔ہارون شاہد کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ اگر اسمبلی بحال نہ ہوئی تو فیصلہ تسلیم نہیں کریں گے جبکہ عمران خان نے کہا تھا کہ جوبھی فیصلہ آیا تسلیم کریں گے۔انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ لوگ ایسے ہی جعلی ہو، جاؤ اپنی جمہوریت کے مزے اڑاؤ۔
To all of the champions of democracy, a gentle reminder.
"Aaj agar assembly bahaal na hui to faisla tasleem nahi karain ge”- Fazlu
"Jo bhee faisla Aya, tasleem karain ge”- PM Imran Khan
You guys are as fake as it gets!
Now go enjoy your ‘democracy’. 🖐🏽— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) April 7, 2022
اداکار شان شاہد نے عدالتی فیصلے قبل ممکنہ فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں اس امید کا اظہار کیا کہ انشااللہ! سپریم کورٹ قبل از وقت انتخابات کا فیصلہ دیکر سیاسی تعطل کو توڑ دے گی، پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔
Early elections the way forward InshaALLAH Supreme Court will brake the political deadlock ..Pakistan moving forward🇵🇰
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 7, 2022









