شوبز انڈسٹری کا کھل کر عمران خان سے اظہار یکجہتی
ہارون شاہد کی کراچی میں مظاہرے میں شرکت،شان شاہد، ماہر خان،بلال اشرف،ثمینہ پیرزادہ، حناخواجہ بیات،یمنیٰ زیدی، فرحان سعید،منیب بٹ، ایمن منیب،وینا ملک، مایا علی، زید علی ، حریم فاروق اور زارا نور عباس عمران خان کی حمایت میں بول پڑیں

سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد شوبز انڈسٹری کی بڑی تعداد ان کی حمایت میں سامنے آگئی اور سوشل میڈیا پر عمران خان اور پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد 10 اپریل کی رات ڈرامائی انداز میں ووٹنگ کے بعد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی فنکار عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے
برطانوی نژاد پاکستانی فنکار رز احمد نے آسکر ایوارڈ جیت لیا
اداکار ہارون شاہد تحریک انصاف کے پرزور حامی ہیں اور عملی طور پر تحریک انصاف کے جلوسوں اور مظاہروں میں شرکت کرتے رہتے ہیں ۔گزشتہ روز بھی انہوں نے کراچی میں ملینیئم مال پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ شرکت کی۔
Time to take the action to the streets in a peaceful manner. Bohat batain karleen social media parr. Heading to the Karachi protest with family 💪🏽#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) April 10, 2022
ہارون شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اب پرامن طور پر سڑکوں پر نکلنے کا وقت ہے ،سوشل میڈیا پر باتیں بہت کرلیں، اہلخانہ کے ساتھ کراچی کے احتجاج میں جارہا ہوں۔بعد ازاں انہوں نے احتجاجی مظاہرے کی مختلف وڈیو بھی شیئر کیں۔
The venue needed to be bigger in Karachi. Jagga Kam parr gai hai! pic.twitter.com/NzR4DClmN8
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) April 10, 2022
اداکار شان شاہد نے لکھا کہ یہ وطن قوم کا ہے اور قوم حق پر چلنے والے عمران خان کے ساتھ ہے۔ یہ آزادی کاسفر جناح سے شروع ہوکر عمران خان تک پہنچا ہے، اب رکے گا نہیں ، پاکستان بیدار ہوگیا ہے۔
#Merahaqaithayrakh yeh watan qaum ka hai or qaum haq per chalnay waalay @ImranKhanPTI kai saath Hai . Yeh azaadi ka safr Jinnah sai shuru ho ker @ImranKhanPTI tak pohncha hai … ab rukay ga nahi🇵🇰baydaar ho gaya Hai..@Ali_MuhammadPTI @ShehryarAfridi1 @fawadchaudhry pic.twitter.com/bZdJHLKrDo
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 10, 2022
شان شاہد نے مزید لکھا کہ تم ان کی ضمانت لیتے ہو ہم اس کی ضمانت دیتے ہیں ، یہ وطن امانت ہے میری، تم اس میں خیانت مت کرنا، عمران خان اب یہی امین ہمارا ہے، اس وطن کا یہ سہارا، تم ان کی ضمانت لیتے ہو ہم اس کی ضمانت دیتے ہیں۔
Tum unki zamanat laitay ho hum Iski Zamanat daitay hain .. yeh watan amaanat hai mairee..tum is main khyanat mat kerna .. @ImranKhanPTI ab yahee Amin hamara hai .. is watan ka yeh sahara hai .. tum unki zamanat laitay ho hum iske zamanat daitay Hain.👑🇵🇰♥️ @arsched pic.twitter.com/SfSYQhxhDq
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 11, 2022
اداکارہ ماہرہ خان نے وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ نہیں، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کوئی بھی حکومت کامل تھی۔ ہاں، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم پاکستانی عوام نہیں چاہتے کہ تاریخ اپنے آپ کو دوبارہ دہرائے!پاکستان زندہ باد۔ پاکستان پائندہ آباد
No, it doesn’t mean any government was/is perfect. Yes, it does mean that we, the people of Pakistan, don’t want history repeating itself again!
Pakistan Zindabad. Pakistan Paaindabad 🇵🇰@ImranKhanPTI @PTIofficial https://t.co/D1osw9nnDs
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) April 10, 2022
اداکار بلال اشرف نے لبرٹی چوک لاہور میں منعقدہ تحریک انصاف کے مظاہرے کی وڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ایک بہتر مستقبل اور بہتر پاکستان کیلیے متحد ہیں، یہ صر آغا ز ہے، پاکستان زندہ باد
UNITED WE STAND for a better future, a better PAKISTAN 🇵🇰 This is just the beginning. Pakistan Zindabad ✌️ pic.twitter.com/wEQOHjEYyP
— Bilal Ashraf (@IamBilalAshraf) April 11, 2022
اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ بھی تحریک انصاف کی پرزور حامی ہیں اور ان دنوں روزانہ تحریک انصاف کی حمایت میں بڑی تعداد میں ٹوئٹس کررہی ہیں۔
My dear Kaptaan more power to you.let’s prepare for the next elections. I stand with you absolutely Yes
— Samina Peerzada (@SaminaSays) April 9, 2022
انہوں نے عمران خان نے کے نام اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ چلیں آئندہ انتخابات کی تیاری کرتے ہیں، میں آپ کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہوں گی۔
GhabrAna nahi hai. It’s a new beginning. 2/3 rd majority is better than a coalition government. Chin up people. We stand with our skipper
— Samina Peerzada (@SaminaSays) April 9, 2022
اداکارہ نے عمران خان کے چاہنے والوں کے لیے بھی پیغام جاری کیا اور کہا کہ گھبرانا نہیں ہے، یہ ایک نئی شروعات ہے۔ دو تہائی اکثریت اتحادی حکومت سے بہتر ہے، لوگو اٹھو ہم اپنے کپتان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
IK Humain lambi neend say jaganay ka shukria. Humnay is political theatre Kay saray chehray jan liay hain pehchan liay hain
— Samina Peerzada (@SaminaSays) April 10, 2022
ثمینہ پیرزادہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان ہمیں لمبی نیند سے جگانے کا شکریہ، ہم نے اس سیاسی تھیٹر کے سارے چہرے جان لیے ہیں ، پہچان لیے ہیں۔
حنا خواجہ بیات نے اپنی مختصر ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا کہ ایک شخص پاکستان کی سالمیت کے لیے تنہا کھڑا تھا اور ملک کے باقی تمام ادارے کرپٹ سیاسی مافیا کو این آر او دینے کے لیے کھڑے تھے۔
View this post on Instagram
اداکارہ یمنیٰ زیدی نے عمران خان کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے فیض احمد فیض کی نظم نثار میں تیری گلیوں کے شیئر کی ۔
View this post on Instagram
یمنیٰ نے انسٹاگرام کی اسٹوری میں لکھا کہ اگر کوئی سیدھے راستے پر ہے تو وہ ہمیشہ اوپر کی جانب ہی رہے گا، عمران خان کی حمایت کرنے والوں کی تعداد میں اب اضافہ ہوجائے گا۔

گلوکار فرحان سعید نے عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ کی اور لکھا کہ تم کتنے عمران گھر بھیجو گے، ہر گھر سے عمران نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری سوچ سے بھی زیادہ مشکل ہوگیا ہے لیکن گھبرانا نہیں ہے۔
Tum kitne Imran bhejo ge
Har ghar se Imran nikley ga !
What happened today is sad but trust me when i say , today starts the real revolution.
Yes its much tougher than we thought it would be but "Ghabrana Nahin Hai” !
La illaha illalah . #ImranKhan
— Farhan Saeed (@farhan_saeed) April 9, 2022
اداکارشاہ ویر جعفری نے لکھا کہ میں عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں، جس طرح وہ تنِ تنہا لڑے، اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ملک بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔
Khan fought alone. I salute him and thank him for that he tried his best to save his country.
— Shahveer Jafry (@shahveerjaay) April 9, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ خان ابھی گھر سے نہیں نکلا اور ملک میں انقلاب برپا ہے، تصور کریں کہ جب وہ باہرنکلے گا تو کیا ہوگا۔
Khan fought alone. I salute him and thank him for that he tried his best to save his country.
— Shahveer Jafry (@shahveerjaay) April 9, 2022
منیب بٹ نے تحریک انصاف کے کراچی میں منعقدہ مظاہرے کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم بھکاری نہیں ہیں۔ ہم پاکستان کی سالمیت کے لیے لڑیں گے۔
اداکارہ وینا ملک گزشتہ ہفتے ہی دوبارہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سرگرم ہوئی ہیں اور کھل کر تحریک انصاف کی حمایت کررہی ہیں۔
پوری دنیا پوری دنیا میں لوگ عمران خان کے لیے سڑکوں پر آچُکے ھیں۰۰۰۰۰
اور کتنے لوگ چاہیں کہ آپکے ضمیر جاگیں۰۰۰
اٹھو زمانہ چال قیامت کی چل گیا
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) April 11, 2022
اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پوری دنیا میں لوگ عمران خان کے لیے سڑکوں پر آچکے ہیں اور کتنے لوگ چاہئیں کہ آپکے ضمیر جاگیں۔ اٹھو زمانہ چال قیامت کی چل گیا
اداکارہ مایا علی نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کل کا دن پاکستان کی تاریخ کا سب سے افسوسناک اور سیاہ دن تھا۔ ہمیں صرف صبر، اتحاد اور یقین کی ضرورت تھی۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے کہا کہ ہم نے ایک جواہر، ایک سچے سیاستدان اور ایماندار وزیر اعظم کو کھو دیا ہے،میں عمران خان کو سلام پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے اپنی پوری کوشش کی اور آخری دم تک پاکستان کی خودمختاری کی جنگ لڑی۔
یوٹیوبر و کامیڈین زید علی نے ہفتےکے دن کو پاکستان کا تاریک ترین دن قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم اپنا سب سے قیمتی اثاثہ کھو چکے ہیں، میں عمران خان کی ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں جہاں وہ آخری سانس تک لڑتے رہے۔وہ سچے چیمپئن اور رہنما کی بہترین مثال ہیں، کپتان ! آپ نے شاندار کھیلا۔
Today is a very dark day for Pakistan. We as a nation have lost our most valuable asset. I salute the courage of Imran khan where he fought til his last breathe. He is an example of a true champion and leader. Well played, Captain. 👏🏼
— Zaid Ali (@Za1d) April 9, 2022
اداکارہ حریم فاروق نے لکھا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر لاکھوں لوگ عمران خان کی حمایت میں سامنے آئے لیکن اس تاریخی لمحے کو صرف چند چینلز کور کر رہے ہیں، میں سوچ رہی ہوں کہ آج رات جمہوریت اور آزادی اظہار کا کیا ہوا پرانا پاکستان میں خوش آمدید؟
Millions of people come out in support of IK not just nationwide but globally yet only few channels covering this historic moment! hmmmmm I wonder what happened to democracy and freedom of speech tonight 🤔 welcome to purana Pakistan i guess? https://t.co/X11IIoICeu
— Hareem Farooq (@FarooqHareem) April 10, 2022
ایمن خان نے عمران خان کو ایک سچا رہنما قرار دیا۔
View this post on Instagram
اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ عمران خان ہی ہمیشہ سے میرے لیڈر تھے اور رہیں گے۔
View this post on Instagram









