شخصیات نہیں ملک کےبارے میں سوچنے کا وقت ہے، ماہین خان کا علی زیدی کو جواب

تجربے کی بنیاد پر کہتی ہوں کہ بعض اوقات حالات کے پیش نظر کڑوی گولی نگلنی پڑتی ہے

پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے کہا ہے کہ  بعض اوقات حالات کے پیش نظر کڑوی گولی نگلنی پڑتی ہے۔ یہ اپنے جذبات پر قابو رکھا جائے یہ  شخصیات کے بارے میں نہیں بلکہ اپنے ملک کےبارے میں سوچنے کا وقت ہے  یہ وقت بہر حال گزرہی جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیربرائے بحری اُمور علی حیدر زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خا ن کو تحریک عدم اعتماد کے باعث برطرف کرنے کے بعد موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ   پاکستانیوں نے پوری دنیا سے اپنا فیصلہ دے دیا ہے کہ ہم تحریک انصاف کی حکومت کی تبدیلی کو قبول نہیں کرتے اور ہم ہم لٹیروں کی اس غیر ملکی فنڈڈ اور امپورٹڈ حکومت کو بھی قبول نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیے

ماہین خان کا پی ٹی آئی کو الوداع

ماہین خان نے فیشن انڈسٹری میں اپنے 50 ویں سال کا آغاز کردیا

علی زیدی کے ٹوئٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے معروف فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ  میں دل سے مانتی ہوں  اور ایک طویل زندگی گزارنے کے تجربے کی بنیاد پر کہتی ہوں کہ بعض اوقات حالات کے پیش نظر کڑوی گولی نگلنی پڑتی ہے۔

انھوں نے کہا یہ اپنے جذبات پر قابو رکھا جائے یہ  شخصیات کے بارے میں نہیں بلکہ اپنے ملک کےبارے میں سوچنے کا وقت ہے  یہ وقت بہر حال گزرہی جائے گا۔

متعلقہ تحاریر