تم سندھی ہو شادی نہیں کرسکتی، ندا نے یاسرکو مسترد کردیا تھا
یاسر نواز کا کہنا تھا کہ وہ سندھی ہیں کوئی ہندو نہیں ہیں ہمارا مذہب ایک ہے یہ تو ایک بے وقوفی کا جواب ہے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور مارننگ شو کی معروف میزبان ندایاسر نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے شوہر، اداکار اور ڈائریکٹر یاسر نواز کی جانب سے کی گئی شادی کی پیشکش کو صرف اس لئے مسترد کردیا تھا کہ وہ سندھی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ندا یاسر نے حالیہ ہی ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنے کیریئر کے دلچسپ واقعات بتائے میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کی شادی کیسے ہوئی اور یاسر نوازنے آپ کو پیشکش کی یا یہ شادی گھروالوں کی پسند سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
سوشل میڈیا صارف نے ندا یاسر کے مارننگ شو پر سنجیدہ سوال اٹھادیئے
ندا یاسر کی سالگرہ کی تقریب ، فلم ’چکر‘ کا پہلا ٹیزر اور پوسٹر بھی جاری
View this post on Instagram
سوال کے جواب میں ندا یاسر نے انکشاف کیا کہ’اُن کی اپنے شوہر، یاسر نواز سے ملاقات ایک ڈرامہ سیٹ پر ہی ہوئی تھی، پی ٹی وی کے ایک پراجیکٹ میں وہ اور یاسر نواز کام کر رہے تھے۔‘ اس ڈرامے کے سیٹ پر ہی یاسر نواز نے اُنہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔
ندا یاسر نے بتایا کہ جب یاسر نے ان کوشادی کی پیشکش کی تو میں نے فوری طور پر دو ٹوک الفاظ میں یہ کہہ کر انکار کردیا کہ آپ سندھی ہیں ، ندا یاسر نے مزید کہا کہ ’اس پر یاسر نواز بہت حیران ہو گئے تھے، یاسر نواز کا کہنا تھا کہ وہ سندھی ہیں کوئی ہندو نہیں ہیں ہمارا مذہب ایک ہے یہ تو ایک بے وقوفی کا جواب ہے۔
ندا یاسر نے مزید بتایا کہ اُن کے ذہن میں ایک خوف تھا، انہوں نے یاسر نواز کے والد کے ڈرامے دیکھ رکھے تھے، سندھی رعب اور دبدبے والے ہوتے ہیں لہٰذا اُنہوں نے یاسر نواز سے کہا کہ ہم اچھے دوست رہیں گے مگر میں شادی نہیں کر سکتی۔
تاہم وقت کے ساتھ ساتھ بہت ساری چیزیں سمجھ میں آگئیں ، اور میرے ذہن میں جو سندھیوں کے حوالے سے ایک تاثر تھا جو کہ بالکل غلط تھا وہ بھی ضائع ہوگیا اور پھر ہماری شادی ہوگئی،









