ایرن ہالینڈ کے ٹوئٹ پر پاکستانی صارف کا عجیب و غریب تبصرہ
ٹوئٹر صارف نے ایرن ہالینڈ کی تصویر پر لال شربت کے دو گلاس شیئر کردیے، دیگر صارفین کمنٹ کرنے والے کا مقصد جاننے کیلیے اندازے لگاتے رہے

پاکستان سپر لیگ میں میزبانی کے فرائض انجام دینے والے سابق مس ورلڈ آسٹریلیا اور آسٹریلوی آل راؤنڈ بین کٹنگ کی اہلیہ ایرن وکٹوریا ہالینڈ کی ٹوئٹر پر شیئر کردہ تصویر پر پاکستانی ٹوئٹر صارف نے عجیب و غریب تبصرہ کردیا۔
ٹوئٹر صارفین ایرن کی تصویر پر شیئر کردہ لال شربت کے دو گلاس کا مقصد جاننے کیلیے تکے لگاتے رہے ۔
یہ بھی پڑھیے
رنبیر اور عالیہ کی شادی میں سات کے بجائے چار پھیرے لئے
شوبز شخصیات تاحال عمران خان کی حمایت میں کمربستہ
برباد کچھے نامی ٹوئٹر ہینڈل پاکستانی صارف کی حرکت کو بے نقاب کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے۔برباد کچھے نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھاکہ پاکستانی مرد کبھی سمجھ نہیں آسکتے۔
— Sarmad Abbas (@SarmadA07422851) April 14, 2022
صارفین کی اکثریت ایرن ہالینڈ کی تصویر پر شربت کے دو گلاس شیئر کرنے کا مقصد نہیں سمجھ سکے اور مختلف اندازے لگانا شرو ع کردیے۔ایک صارف نے لکھا ٹینگ بمقابلہ روح افزا۔ ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ہوسکتا ہے کہ وہ یہ بتانا چاہ رہا ہے کہ اس کی روح کو ٹھنڈک پہنچی ہے۔
Hahaha Tang vs Rooh afza
— Adnan Maan (@adnan007111) April 14, 2022
Maybe he wants to say uski rooh ko thandak pohanchi hai @ rooh afza.
— Saman Tariq (@stariq88) April 14, 2022
may be he is saying that r more beautiful than two rooh afza glasses at iftar time…
— Barnabas (@ja_sa_rab) April 14, 2022
Someone needs to decode this.
— Ali Tariq (@tariq_ali5) April 15, 2022
ایک اور صارف نے لکھا کہ شاید وہ یہ بتانا چاہ رہا ہے کہ ایرن افطار پر ملنے والے روح افزا کے دوگلاس شربت سے زیادہ خوبصورت ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ روزہ لگ رہا ہوگا بے چارے کو۔ایک اور صار ف نے لکھا کہ کسی کو اس پیغام کو ڈی کوڈ کرنے کی ضرورت ہے۔









