اداکارہ منشا پاشا کا تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنوں پر طنز
پی ٹی آئی پر بات کرو تو سمجھتے ہیں ن لیگ کا ہے اور ن لیگ پر بات کرو تو سمجھتے ہیں پی ٹی آئی کا ہے۔کوئی ان کو سمجھاؤ یار بندہ سمجھدار بھی تو ہوسکتا ہے،اداکارہ

اداکارہ منشا پاشا نے ملک میں جاری کشیدہ سیاسی صورتحال میں عدم برداشت کا شکارتحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اداکارہ منشا پاشا نے اپنے ٹوئٹ میں ایک سیاسی لطیفہ شیئر کریا۔
یہ بھی پڑھیے
ژالے سرحدی سیاسی ڈرامے سے بیزار، فلسطینیوں کیلیے آواز اٹھادی
اداکارہ صنم سعید ذہنی صحت سے متعلق رہنمائی کیلیے سرگرم
منشا پاشا کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ پی ٹی آئی پر بات کرو تو سمجھتے ہیں ن لیگ کا ہے اور ن لیگ پر بات کرو تو سمجھتے ہیں پی ٹی آئی کا ہے۔کوئی ان کو سمجھاؤ یار بندہ سمجھدار بھی تو ہوسکتا ہے۔
Lols! pic.twitter.com/UXlI3feb0E
— Mansha Pasha (@manshapasha) April 17, 2022
واضح رہے موجودہ سیاسی صورتحال میں پاکستان اداکاروں اور گلوکاروں کی اکثریت پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کو سپورٹ کررہی ہے تاہم اداکارہ منشاپاشا کی جانب سے کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہ کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ان کے شوہر جبران ناصر ایک سماجی کارکن اور وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ سیاست دان بھی ہیں اور انتخابات میں آزاد حیثیت میں حصہ لیتے رہے ہیں۔









