نازیہ حسن کے بیٹے نے ماں کی خواہش پوری کردی

براہ کرم کوشش کریں اور انہیں جینے کے لیے تھوڑا اور وقت دیں تاکہ میں اپنے بیٹے کو بڑا ہوتا دیکھ سکو

گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن نے بہن کی بیٹے آریز کے ہمراہ نایاب تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ نازیہ حسن کے بیٹے آریز نے وکیل بن کر اپنی ماں کا خواب پورا کردیا۔

زوہیب حسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام  پر ایک پوسٹ  شیئر کی ،پوسٹ میں شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں  انھوں نے لکھا کہ یہ نازیہ حسن کی اپنے نومولود بیٹے آریز کے ساتھ کراچی میں اپنی والدہ کے گھر پر انتہائی نایاب تصویر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’کینسر کے علاج کے دوران نازیہ نے اپنے ڈاکٹر سے کہا  کہ وہ براہ کرم کوشش کریں اور انہیں جینے کے لیے تھوڑا اور وقت دیں تاکہ میں اپنے بیٹے کو بڑا ہوتا دیکھ سکوں۔‘

یہ بھی پڑھیے

نازیہ حسن کی موت کے 21 سال بعد تنازعہ کیوں کھڑا ہوا؟

زوہیب حسن نے مرزا اشتیاق بیگ کے خلاف دعویٰ دائر کردیا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zoheb Hassan Official (@zohebhassan_)

زوہیب حسن کے مطابق خدا نے بدقسمتی سے اسے زیادہ وقت نہیں دیا لیکن اس کی خواہش کے مطابق اس کے بیٹے کو ایک خوبصورت، خیال رکھنے والا اور کامیاب فرد بنا دیا جس کی پرورش اس کی نانی، بہن زہرہ اور میں نے کی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ نازیہ حسن کا خواب تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو وکیل بنائے اور آج جیسے وہ چاہتی تھی ویسا ہی ہوا، اب آریز دنیا کی سب سے بڑی قانونی فرموں میں سے ایک کے لیے کام کر رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر